راجوری //معروف زیارت شاہدرہ شریف میں تیس نومبر کو منعقدہوئے نعتیہ مقابلہ میں جامع ضیاءالاسلام منجاکوٹ کے طالب علم حافظ محمد ارشد نے پہلی پوزیشن حاصل کی جنہیں وزیر برائے حج واوقاف سید فاروق اندابی اور ایڈمنسٹریٹر عبدالقیوم ڈارکے ہاتھوں انعام سے نوازاگیا ۔وہیں اس سلسلے میں مدرسہ میں بھی ایک تقریب منعقد ہوئی جہاں اساتذہ نے اول پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم کومبارکباد پیش کی اوراسے نقد انعام بھی دیا ۔مہتمم مدرسہ جامع ضیاءالاسلام منجاکوٹ مولاناحافظ محمد الیاس نے کہا کہ جس طرح امسال نعتیہ مقابلہ کا اہتمام کیا گےا تھا، آئندہ قرآن پاک کے حفاظ کرام کو مدعوکیا جائے تاکہ پورے قرآن پاک پر یاداشت کا مقابلہ کرایا جاسکے ۔