مینڈھر//ناری نکیتن مینڈھر میں مقیم غریب و یتیم بچیو ں میں رومیو فو رس کی جانب سے کپڑے اور بجلی کے پنکھے تقسیم کئے گئے ۔نا ری نکیتن کی بچیو ں کو رومیو فو رس مینڈھر میں کپڑے تقسیم کئے گئے ۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ نا ری نکیتن مینڈھر میں غر یب اور یتیم بچیا ں رہ رہی ہیں ۔ فو رس کی جانب سے گر می میں استعما ل کر نے کے لئے پنکھے میں دئے گئے تا کہ گر می کے ایا م میں وہ گر می سے چھٹکا رہ حا صل کر سکیں۔ اس سے قبل بھی رومیو فو رس کی جانب سے نا ری نکیتن کی بچیو ں کو کھا نے پینے کے سامان کے ساتھ ساتھ کپڑ ے ، کتا بیں اور دیگر اشیا ء خوردنی تقسیم کی جا تی رہی ہیں ۔ مقامی لو گو ں نے فو ج کے مقامی یو نٹ کا شکر یہ ادا کر تے ہو ئے کہا کہ آئندہ بھی ایسے اقدامات جاری رہنے چاہئیں۔