بارہمولہ//محکمہ جنگلات نے ضلع بارہمولہ کے بلاک کچہامہ نارواو کے زنڈفرن میں ایک کارروائی کے دوران کمپارٹمنٹ نمبر تین میں 44 مکعب فٹ عمارتی لکڑی ضبط کی جسے غیر قانونی طور کاٹا گیا تھا۔رینج آفیسر غلام جیلانی اور بلاک آفیسر جنگلات کچہامہ محمد رمضان کی سربراہی میں محکمہ کی ایک ٹیم نے متعلقہ فیلڈ عملہ کے ساتھ مل کر دیودار کی لکڑی ضبط کی ۔محکمہ کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ یہ لکڑی پہلے سے ہی گرے ہوئے خشک دیوداروں کی تھی تاہم کوویڈ کے باوجود محکمہ جنگلات کے ملازمین نے فرض شناسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس لکڑی کو ضبط کر کے کے فارسٹ ڈویژن بارہمولہ منتقل کیا ۔ اس سلسلے میں شیری تھانہ میں ایف آئی آر زیر نمبر 35/2021 درج کیا گیا۔ادھر علاقے کے لوگوں نے محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کی اس کاوش کو سراہا۔