پونچھ//پونچھ میں بے ہنگم ٹریفک کی طرف توجہ نہیں د ی جا رہی جس کی وجہ سے ناخاں والی سڑک پرچلنے والے راہگیروں کو مشکلات کاسامناکرناپڑتاہے۔مولانا حکیم الدین کاکہناہے کہ محکمہ ٹریفک پولیس کی جانب سے پونچھ میں تعینات عملہ کی من مانیوں کا نوٹس نہیں لیا جا رہا ۔انہوں نے کہاکہ اے آر ٹی او پونچھ بھی کوئی توجہ نہیں دے رہے جس وجہ سے سڑک پر ہمیشہ جام لگا رہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سڑک پر سے دن بھر مالبردار ٹرک، ٹریکٹر ٹرالیاں اور دیگر بسیں وغیرہ دو طرفہ چلنے سے ہمیشہ جام لگ جاتے ہیں ۔اس کے علاوہ گاڑیوں کے رش کی وجہ سے ہر دن حادثات پیش آرہے ہیں اورخصوصی طور پر اسکولی بچوں کو یہاں سے گزرنے میں سخت دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔مقامی لوگوں کاکہناہے کہ کئی کئی گھنٹے ٹریفک جام رہتا ہے ۔انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے اپیل کی کہ ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لئے ناخاںوالی سڑک پریک طرفہ ٹر یفک چلائی جائے اور واپسی کے لئے ڈنگس کی سڑک استعمال کی جائے ۔