جموں//شیوسینااورڈوگرہ فرنٹ نے کشمیر کے نائب مفتی اعظم کے بیان کہ ’بھارت کے مسلمانوں کو الگ ملک کا مطالبہ کرنا چاہیے‘ کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔اس سلسلے میں شیوسینااورڈوگرہ فرنٹ کے کارکنوں نے تنظیم صدراشوک گپتاکی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔اشوک گپتانے کہاکہ یہ افسوس کی بات ہے کہ نائب مفتی اعظم جموں وکشمیرہندوستان کے مسلمانوں کوکہہ رہے ہیں کہ وہ الگ مسلم ملک کامطالبہ کریں۔انہوں نے کہاکہ فوج جوسرحدوں کی حفاظت کرنے کے ساتھ ساتھ کشمیرمیں لوگوں کی حفاظت کاکام کررہی ہے اس پرایف آئی آردرج کرنے کے بجائے نائب مفتی اعظم کے خلاف ایف آئی آردرج ہونی چاہیئے۔انہوں نے حکومت کی خاموشی پرتشویش کااظہارکیا۔اس دوران شیوسیناوڈوگرہ فرنٹ کے کارکنوں نے مفتی ناصراسلام کاپتلابھی نذرآتش کیااوراس کے خلاف نعرے بازی کی۔انہوں نے کہاکہ جولوگ ہندوستان کے خلاف ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لانی چاہیئے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی پروپاکستان نوازکیلئے نرم گوشہ رکھتی ہیں جبکہ وزیراعظم کی ملی ٹینٹوں کے خلاف صفربرداشت پالیسی ہے ۔اس دوران مظاہرین میں بنٹو، رام پال، نکو، کرشن ،شام، بٹو، دنیش،اجے، سشیل ، کالو،نریش ابھیشک اوردیگران شامل تھے۔