جموں//ڈویژنل کمشنرہیمنت کمارشرمانائب صدرہند موپاوراپووینکیانائیڈو کے 28 مئی کے مجوزہ دورجموں وکشمیرکے سلسلے میں انتظامات کاجائزہ لیا۔نائب صدر28مئی کوریاست کے دورے کے دوران انڈین انسٹی چیوٹ آف انٹی گریٹڈ میڈیسن (آئی آئی آئی ایم) کادورہ کرکے سائنسدانوں کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے۔میٹنگ کے دوران ڈویژنل کمشنرنے متعدداہم امورات مثلاً بلاخلل بجلی سپلائی،سیکورٹی،ٹریفک قواعد،صحت،خاطرتواضع اورپرٹوکول، ڈیپلائمنٹ آف فائراینڈایمرجنسی سروسزوغیرہ سے متعلق تفصیلی غوروخوذ کیا۔ہیمنت کمارنے پروگرام کے مقام پرانتظامات کاجائزہ لیا اورمتعلقہ آفیسران پرزوردیاکہ وہ وقت مقررہ کے اندرتمام ترانتظامات کویقینی بنائیں تاکہ نائب صدرہندکے دورہ کواحسن طریقے سے کامیاب بنایاجاسکے۔اس دوران میٹنگ میں آئی جی پی جموں زون ایس ڈی سنگھ ، ایس ایس پی ٹریفک جوگندرسنگھ ، ایس ایس پی سیکورٹی اشوک شرما، ایس ای ایم اینڈآرای سرکل آئی ۔اے ۔خان سچدیوا، جوائنٹ ڈائریکٹرانفارمیشن،جوائنٹ ڈائریکٹر (ایچ اینڈپی ) نسیم جاویدچوہدری، جوائنٹ کمشنرجے ایم سی رچھپال سنگھ، سینئرپرنسپل سائنٹسٹ ڈاکٹردلیپ ایم موندھے، سینئرپرنسپل عبدالرحیم کے علاوہ مختلف محکموں کے دیگرسینئرآفیسران بھی موجودتھے۔