پونچھ//نئے رائے دہندگان کا ووٹر فہرستوں میں اندراج پر ایڈیشنل ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ گرویندرجیت سنگھ نے ایک میٹنگ منعقد کی جس میں ضلع الیکشن افسر،اے سی آر پونچھ اشرف چوہان اور تحصیلدار جہانگیر احمد خان کے علاوہ دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔اس دوران جہاں موصوف نے اس مہم کا جائزہ لیا وہیں انہوں نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ نوجوانوں کا اندراج کریں اور اس سلسلہ میں نوجوانوں کو بیدار کرنے کے لئے بیداری مہم چلائیں ۔