پونچھ//میونسپل کمیٹی کے کونسلروں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ ملاقات کی۔اس ملاقات کے دوران کونسلروں نے عوامی مسائل کے سلسلہ میں آفیسر موصوف کو تفصیلی جانکاری فراہم کی ۔اس موقع پرکونسلر وارڈ نمبر 4 امتیاز سالاریہ نے قصبہ پونچھ میں سرکاری اراضی پر ہوئے ناجائز تجاوزات ، ہسپتال کو جانے والی سڑک کی کشادگی ، میونسپل حدود میں سڑکوں پر مرمتی کے معاملات اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ تجاوزات وسیع پیمانے پر پھیلی ہوئی ہیں۔ کونسلروں کے تمام مسائل کو بغور سننے کے بعد ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ اندر جیت نے یقین دلایا کہ اس سلسلہ کو سختی سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی یقین دلایا کہ ہسپتال روڈ کے مسئلے کا ترجیحی طور پر نپٹارا کیا جائے گا۔