مینڈھر //مینڈھر سب ڈویژن میں قائم کر دہ کووڈ کئیر سنٹروں سے 2کووڈ مثبت مریض فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں تاہم محکمہ صحت نے پولیس نے معاملہ کے سلسلہ میںا یف آئی آر درج کر کے ان کی گرفتاری کی سفارشات کی ہیں ۔بلاک میڈیکل آفیسر مینڈھر نے بتایا کہ سب ڈویژں میں کووڈ مریضوں کیلئے خصوصی طورپر قائم کردہ سنٹروں سے مبینہ طورپر دو مریض فرار ہوگئے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ ایک مریض نیو ایمرجنسی بلاک مینڈھر ہسپتال او ر کووڈ کئیر سنٹر بوائز ہائر سکینڈری سکول مینڈھر سے دو مریض فرار ہوگئے ہیں تاہم ابھی تک ان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔بلاک میڈیکل آفیسر نے ایس ایچ او مینڈھر کو مذکورہ معاملہ کے سلسلہ میں کیس درج کر کے تلاش شروع کرنے کی سفارشات کی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اس سلسلہ میں کارروائی کی اشد ضرورت ہے تاکہ وائرس کے مزید پھیلائو کو کم کیاجاسکے ۔