مینڈھر// گورنمنٹ ڈگری کالج مینڈھر میں طلباء نمائندوں کے انتخابات عمل میں لائے گئے ۔ ان انتخابات کی نگرانی ڈاکٹر فاروق احمد رابطہ کار آئی ۔کیو۔ اے۔ سی نے کی ۔موصوف انتخابی عمل کے چیف الیکشن کمشنر تھے جبکہ پروفیسر شوکت حسین صدر شعبہ کیمسٹری،پروفیسر سر شاد حسین اور پروفیسر ایاز احمد چوہدری کو الیکشن کمشنرمقرر کیاگیا۔ انتخابی عمل میں 29 طلبا و طالبات کو کلاس نمائندوں کی حیثیت سے منتخب کیا گیا۔منتخب ہونے والے طلباء میںنگہت نزہت کھوکھر، حمیرا ہاشمی،افسانہ بٹ، شہنازاختر، ناہید اختر،سمینہ ناز،ناہلہ نثار،شعبہ خاتون،یاسمین زہرا، طاہرہ کوثر،مسرت نورین،نصرت جبین،نینسی شرما،فردوس قیوم،محمد عرفان خان، فراز ثاقب،شیراز احمد،محمد عرفان خان،سرفراز حسین شاہ،محمدوسیق باسط،دلشاد چوہدری،طالب حسین خان،محمد شمیم خاکی،محمد ضیا الرقیب، محمد شاداب،محمد ریاض،ظفر اقبال،حسنین صدیقی اور ایاز احمدشامل ہیں۔بعد ازآں ان نمائندوں نے اتفاق رائے سے بی ایس سی سمسٹر پنجم کے حسنین صدیقی اور بی اے سال سوم کی فردوس قیوم کولڑکوں اورلڑکیوں کے لئے بطور نمائندہ چنا۔ پرنسپل پروفیسر شبیر حسین شاہ نے منتخب ہوئے کلاس نمائندوں کو مبارک باد پیش کی اور ان پر زور دیا کے وہ طلبا کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کے لئے کالج انتظامیہ کا ساتھ دیں ۔