مینڈھر //فوج کی جانب سے مینڈھر میں کووڈ سے متعلق بیداری پروگرام منعقد کرنے کیساتھ ساتھ کووڈ رجسٹریشن کیمپ کا اہتمام کیا گیا ۔اس کیمپ میں سابقہ فوجیوں کیساتھ ساتھ سرحدی علاقہ کے معززین و عام لوگوں نے بھی شرکت کی ۔گرلز ہائر سکینڈری سکول منکو ٹ میں منعقدہ پروگرام کے دوران فوجی ماہرین و ڈاکٹروں نے کووڈ ویکسین سے متعلقہ غلط فہمی کو دور کرنے کے سلسلہ میں تفصیلی لیکچر دیا گیا ۔اس دوران فوجی ماہرین نے مکینوں میں ماسک ،ہینڈ سینی ٹائزر و دیگر ساز و سامان بھی تقسیم کیا ۔نیشنل ویکسی نیشن پروگرام کے سلسلہ میں فوجی ماہرین نے 50سے زائد معززین کا ویکسین کیلئے رجسٹریشن کی ۔فوجی آفیسران نے کہاکہ مینڈھر گھانر ہمیشہ عوامی خدمات کیلئے تیار رہتی ہے ۔