مینڈھر//مینڈھر//تحصیلدار مینڈھر شہزاد لطیف خان نے گورنمنٹ مڈل سکول سخی میدان میں کیمپ لگا کر سینکڑوںکی تعداد میں لوگوں کو اسناد جاری کئے ۔ان اسنا د میںاے ایل سی ،ایس ٹی اور او بی سی اسناد قابل ذکر ہیں۔کیمپ کی قیادت ایس ڈی ایم مینڈھر راہل یادو کر رہے تھے ۔مجموعی طور پر کیمپ میں 305اسناد جاری کی گئیں۔اس دوران تحصیلدار مینڈھر کے ہمراہ نائب تحصیلدار مینڈھر تعارف حسین شاہ و دیگر ملازمین بھی تھے ۔کیمپ میں مقامی معززین نے بھی شمولیت کی۔ اس دوران کیمپ کو دیکھتے ہوئے بڑی تعداد میں سخی میدان اور اس کے گرد و نواح کے نوجوان سکول میں جمع ہو گئے اور اسنادجاری کرنے کے لئے اپنی درخواستیں دیں جن کی جانچ پڑتال کرنے کے بعد تحصیلدار مینڈھر نے سرٹیفکیٹ جاری کئے ۔مقامی لو گوں نے تحصیلدار مینڈھر اور ایس ڈی ایم مینڈھر کا شکریہ ادا کیااور کہاکہ ان کاموں کیلئے انہیں مینڈھر کے کئی چکر کاٹنے پڑتے تھے ۔