سرینگر//ڈائریکٹر جنرل پولیس نے سبکدوش پولیس اہلکاروں کی بہبود اور مہلوک اہلکاروں کے لواحقین کی مالی معاونت کیلئے40لاکھ روپے کی واگزاری کو منظوری دی۔ پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے مہلوک پولیس اہلکاروں اور ایس پی ائوز کے نزدیکی رشتہ داروں کی بہبود کیلئے 5لاکھ40ہزار اور مہلوک ایس پی ائوز کے نزدیکی رشتہ داروں کیلئے 35لاکھ روپے ایکس گریشا ریلیف واگزار کرنے کا اعلان کیا۔پولیس ہیڈ کواٹر کی جانب سے جاری حکم نامہ میں کہا گیا کہ مہلوک ہیڈ کانسٹبل محمد اشرف کانسٹبل محمد رفیق،کانسٹبل مدثر احمد،کانسٹبل فاروق احمد،ایس پی ائو عادل بٹ کے نزدیکی رشتہ داروں میں فی فرد25ہزار روپے جبکہ سلیکشن گریڈ کانسٹبل محمد ایوب کے نزدیکی رشتہ داروں کے حق میں20ہزار روپے کی امداد کا اعلان کیا۔اس رقم کو پولیس پرایور فنڈ میں سے منظور کیا گیا تاکہ ان کنبوں کی مالی معاونت کی جائے۔ پولیس سربراہ نے3لاکھ روپے کی رقم18 سبکدوش اہلکاروں اور ان کے نزدیکی رشتہ داروں کے حق میں انکا یا ان پر منحصر لوگوں کا علاج و معالجہ اور انکے بچوں کی شادی کیلئے بھی واگزار کرنے کو منظوری دی۔اس بہبودی فنڈ کے تحت5 ہزار سے50ہزار روپے کی رقم کو سبکدوش پولیس مین ویلفیئر فنڈ کے تحت واگزار کیا گیا۔اس دوران ڈائریکٹر جنرل پولیس نے دو مہلوک ایس پی ائوز محمد اسد اللہ بٹ اور جاوید اقبال کھانڈے کے حق میں17لاکھ50ہزار روپے کی رقم کی واگزری کو بھی منظوری دی،جبکہ دونوں ایس پی اوز دوران ڈیوٹی لقمہ اجل بن گئے تھے۔پولیس ہیڈ کواٹر نے رواں سال کے دوران14لاکھ روپے سے زائد رقم بہبود و ریلیف کے تحت مہلوک،فوت شدہ اور سبکدوش پولیس اہلکاروں کے نزدیکی رشتہ داروں کے حق میں مالی معاونت کے طور پر واگزار کی۔