جموں// قانون سازیہ کے ایوان بالا جہاں بھارتیہ جنتا پارٹی 1 1ممبران کے ساتھ اکثریت حاصل ہے مگر ایک ممبر اس وقت تنہا رہ گئے جب انہوں نے ریاست کے سابق مہاراجہ ہری سنگھ کے جنم دن کو سرکاری تعطیل کا اعلان کرنے کا مطالبہ کیا۔بی جے پی کے قانون ساز کونسل کے ممبر اور ہری سنگھ کے پوتے اجات شترو سنگھ نے ایوان میں مہاراجہ ہری سنگھ کے جنم دن کو سرکاری تعطیل منانے کا مطالبہ کیا۔ایوان میں اس وقت بی جے پی کے 8 ممبران موجود تھے مگر کسی بھی ایک ممبر نے اجات شترو کی حمایت نہیں کی اور وہ تنہا رہ گئے۔کشمیر عظمی کے ساتھ باب چیت کرتے ہوئے اجات شترو نے کہا کہ اپنے پارٹی ممبروں کی جانب سے حمایت نہ ملنے پر انہیں سخت گھٹن محسوس ہورہی ہے۔