کنگن//تحصیل گنڈ کے مڈ پورہ رائل میں گذشتہ تین روز سے پینے کے پانی کی قلت کے باعث مقامی آبادی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ان کی بستی میں گذشتہ تین روز سے پینے کے پانی کی قلت کے باعث لوگوں کو ندی نالوں کا پانی استعمال کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اگرچہ انہوں نے اس سلسلے میں جل شکتی محکمہ کے ملازمین کو آگاہ کیا لیکن وہ ٹس سے مس نہیں ہوئے۔ انہوں نے محکمہ کے حکام سے مطالبہ کیا کہ پینے کے پانی کی سپلائی کو بحال کرنے میں سرعت سے کام کیا جائے۔