اجمیر// راجستھان کے اجمیر میں ملک کے پہلے وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد کی 133 ویں یوم پیدائش منائی گئی۔اجمیر کی مولانا ابوالکلام آزاد نامی تنظیم نے مقامی آزاد پارک پہنچ کر کلام کے مجسمے کو دھویا،صفائی کی۔اس کے بعد بڑی عقیدت کے ساتھ ان کے مجسمے پر پھولوں کے ہار چڑھا کر اپنا گلہائے عقیدت پیش کیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو مشہور مجاہد آزادی مولانا ابوالکلام آزاد کو ان کی 133 ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔ مسٹرمودی نے انہیں ایک سرکردہ مفکر اور دانشور بتایا اور کہا کہ جدوجہد آزادی میں ان کا کردار متاثر کن تھا۔اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا، ‘‘مولانا ابوالکلام آزاد کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت۔ ایک سرکردہ مفکر اور دانشور، جدوجہد آزادی میں ان کا رول متاثر کن تھا۔ وہ تعلیم کے شعبے کے لیے وقف تھے اور معاشرے میں بھائی چارے کو فروغ دینے کے لیے کام کرتے تھے ۔