سرینگر// وادی میں منگل کو26جنوری کے موقعہ پر موبائل انٹرنیٹ سروس حسب معمول منقطع کردی گئی، تاہم فون کالز بن نہیں کی گئیں۔26جنوری کے موقعہ پر حفاظتی اقدامات کے پیش نظر پیر کی رات12بجے سے ہی وادی کے شمال و جنوب میں موبائل انٹرنیٹ سروس منقطع کی گئی۔ یہ سلسلہ منگل کی شام6بجے تک جاری رہا۔لگاتار 17گھنٹے تک موبائل انٹر نیٹ سہولیات کو بند رکھا گیا جس سے طلاب میں اضطراب پیدا ہوا۔طلاب کیساتھ عام لوگوں کی ذہنی کوفت منگل کی شام 6بجے دور کردی گئی۔حکام نے بتایاکہ یہ اقدام احتیاطی بنیادپرکیاگیا تھا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ یہ قدم’ ’امن دشمن عناصر‘ ‘کی جانب سے انٹرنیٹ خدمات کے غلط استعمال کو روکنے کے لئے اٹھایا گیا ۔26جنوری اور15اگست کو سیکورٹی خدشات کی بنیاد پر موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کرنا اب ایک روایت بن چکی ہے۔