مینڈھر//منکوٹ کے ٹائی علاقہ سے تعلق رکھنے والے کنبہ کاپولیس کے خلاف تحصیل کمپلیکس مینڈھر میں احتجاجی دھرنارنگ لایا اور مسلسل تین دنوںکے احتجاج کے بعد ایس ڈی ایم نے متعلقہ تحصیلدار اور پٹواری کو موقعہ پر جاکر زمین مالکان کے حوالے کرنے کی ہدایت دی ہے ۔قبل ازیں تیسرے رو ز بھی ٹا ئی منکو ٹ سے تعلق رکھنے والی دو بہنو ںنصرت بی زوجہ محمد ابر اہیم اور عظمت بی زوجہ عیس اللہ د ختر ان بو ٹا نے بچو ں سمیت تحصیل کمپلیکس میں پو لیس انتظامیہ کے خلاف دھر نا جاری رکھا ۔ انکاالزام ہے کہ محمد شبیر ولد راج محمد نامی شخص نے پو لیس کے ساتھ مل کر ان کامکان گر ادیا ہے۔انہوںنے بتایاکہ29اپر یل کو محمد شبیر نے اپنے ساتھیو ں کے ہمر اہ ان کی گھر میں داخل ہوکر پٹائی کی جس کے بعد اس کے خلاف پولیس تھانہ مینڈھر میںدفعہ 452کا ایک کیس بھی درج کیاگیالیکن پو لیس نے کوئی کارروائی نہیں ۔ان کاکہناتھاکہ ان کے ٹھہرنے کیلئے کوئی جگہ نہیں اور وہ مجبورہوکر دھرنے پر بیٹھے ہیں۔ انہو ں نے الز ام لگا یا کہ محمد عز یز ولد بیر ولی نے محمد شبیر کے ساتھ مل کران کی زمین کی گرداوری اپنے نام کروادی ہے اور ان کی زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔انہوںنے یہ الزام بھی لگایاکہ پولیس ان کے خلاف اس لئے کارروائی نہیں کررہی کیونکہ وہ پیسے والے ہیں ۔اس دوران ایس ڈی ایم مینڈھر اور تحصیلدار مینڈھر نے مداخلت کرتے ہوئے مخالف فریق کو بھی بلواکر اور فیصلہ لیاکہ تحصیلدار منکوٹ اور متعلقہ پٹواری موقعہ پر جاکر زمین کی نشاندہی کریںگے اور اس کو مالکان کے نام کیاجائے گا۔ایس ڈی ایم نے مکان گرانے کے الزام میں گرفتار کئے گئے دو افراد کو بھی ضمانت پر رہاکرنے کا حکم جاری کیااور کہاکہ چونکہ اب افہام و تفہیم سے یہ تنازعہ حل ہوگیاہے اس لئے انہیں رہاکردیاجائے ۔