مینڈھر //مینڈھر سے ڈویژن کے منکوٹ علاقہ میں ایک رہائشی مکان میں لگی آگ کی وجہ سے لاکھوں روپے مالیت کا ساز و سامان جل کر راکھ ہو گیا ۔مقامی ذرائع نے بتایا کہ سرحدی تحصیل تھم لوٹ چھجلہ کے رہائشی محمد شفیق ولد صادق خان کے رہائشی مکان کو اچانک آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔انہوں نے بتایا کہ آگ کی خبر ملتے ہی مقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد موقعہ پر جمع ہو گئی اور انہوں نے آگ پر قابو پانی کی کوشش کی تاہم آگ نے بہت ہی کم وقت میں پورے رہائشی مکان کو ہی اپنی لپیٹ میں لے لیا اور گھر میں رکھا گیا ساز و سامان جل کر راکھ ہو گیا ۔گزشتہ روز بلاک ڈیولپمنٹ کونسل چیئر مین منکوٹ امان اللہ چوہدری اور تحصیلدار منکوٹ پولیس پارٹی کے ہمراہ موقعہ پر پہنچے اور انہوں نے نقصان کا تفصیلی جائزہ لیا ۔اس دوران بی ڈی سی منکو ٹ نے متاثرین کو 10ہزار روپے کا چیک دینے کیساتھ ساتھ یقین دہانی کروائی کہ ان کو دیگر سہولیات فراہم کروانے میں بھی مدد کی جائے گی ۔