اودھمپور// محکمہ اطلاعات و عوامی رابطہ نے ماڈرن ہائی سکول دھنوری ‘اودھمپورمیں ’’ سماج کیلئے منشیات ایک بڑا خطرہ ہے ‘‘ پرسمپوزیم کااہتمام کیا۔اس موقع پر سکول کے پرنسپل جوگندر کور بطور مہمان خصوصی کے طورپرموجود تھے۔سمپوزیم کے اس مقابلہ جاتی پروگرام میں کم ازکم16 طالب علموں نے بڑھ چڑھ کرحصہ لیا اور سماج میں منشیات بدعات کے خاتمہ کی ضرورتوں پرزوردیتے ہوئے سماج کیلئے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے وسیع الفاظ میں روشنی ڈالی ۔ سمپوزیم کے اس مقابلہ جاتی پروگرام میں آٹھویں جماعت کی طلباء سوہانی شرما اول آئی جبکہ دسویں جماعت کی نمن شرما اور م ساتویں جماعت کے مہیشور سنگھ نے دوسری اورتیسری پوزیشن حاصل کی ۔علاوہ ازیں دوسری جماعت کی سومیدشا اورساتویں جماعت کی ساکشی دیوی کو بھی انعامات سے نوازا گیا۔ اس موقعہ پر مہمان خصوصی نے کہاکہ منشیات کے استعمال سے ایک آدمی کی صحت پر کتنا بُرا اثر پڑتاہے پرتفصیل کے ساتھ روشنی ڈالی۔ انہوںنے محکمہ اطلاعات ونشریات کے ان سبھی کاوشوں کی سراہنا کی جس کی بدولت سماج میںمنشیات کے بدعت کو خاتمہ کرنے کیلئے لوگوں میں بیداری لائی گئی۔ مہمان خصوصی نے اس موقع پر محکمہ اطلاعات ونشریات سے اس طرح کے مزید پروگرام انعقاد کرانے پرزوردیا ہے۔