منجاکوٹ//منجاکوٹ حیات پورہ روڈ خستہ حالی کا شکار ہے اوراس پر حکام کی طرف سے کوئی دھیان نہیں دیاجارہا۔یاد رہے کہ چند روز قبل حیات پورہ روڈ کا کام شروع کیا گیا تھا اورلوگوں کولگا تھا کہ اب یہ روڈ مکمل کی جائے گی تاہم ٹھیکیدار نے صرف مٹی ڈال کر اسے پہلے سے بھی تباہ کردیا۔مقامی لوگوں کے مطابق کام بند کردیا گیاہے اور نہیں معلوم یہ کام کب مکمل ہوسکے گا۔یہ روڈ ڈاک بنگلہ منجاکوٹ سے حیات پورہ کی طرف جاتی ہے جس کے ٹینڈرایک ماہ پہلے ہوا تھا جس میں ایک کلومیٹر تک بلیک ٹاپ ڈالاتھا مگر ٹھیکیدار اور محکمہ نے صرف مٹی ڈال کر پہلے سے بھی تباہ کر کردیا ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ایسے ٹھیکیدار اور اور محکمہ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ وہیںدوکانداروں کا کہنا ہے کہ دھول اور مٹی کی وجہ سے اپنی دکانیں بند کر کے پورا دن بیٹھے رہتے ۔انہوںنے ڈپٹی کمشنر راجوری سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملہ میں خود مداخلت کر کے روڈ پر تارکول بچھایاجائے۔