سرینگر//مہلک وبا کورونا وائرس کے یومیہ کیسوں میں کمی کا رجحان جاری ہے۔بدھ کووزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میںگذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 50848 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، جبکہ اسی عرصہ کے دوران 1358افراد کی موقع ہوگئی ۔
اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ کئی روز سے کورونا کیسز میں مسلسل کمی آرہی ہے اور حالیہ کچھ روز سے اموات کی تعداد میں بھی کمی آئی ہے۔
ابھی تک ملک میں30028709 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد 390660 ہو گئی ہے۔