سرنکوٹ//مغل شاہراہ کے بالائی علاقوں خاص کر پیر گلی میں موسم کی پہلی برفباری ہوئی ہے ۔ اگرچہ برفباری اتنی زیادہ نہیں کہ روڈ بند ہوجائے لیکن اس کی وجہ سے پیر گلی اور آس پاس کے علاقوں میں سردی میں اضافہ ہوگیاہے ۔ یہ اس موسم کی پہلی برفباری ہے ۔ واضح رہے کہ پیر گلی میں برف کے موسم میں کئی کئی فٹ برف گرتی ہے جو کئی کئی مہینوںتک جمع رہتی ہے جس کی وجہ سے چار سے پانچ مہینے تک راجوری پونچھ کو وادی کشمیر سے ملانے والی شاہراہ بند رہتی ہے ۔