ڈوڈہ میں مزید 14 کورونا مثبت ،8 مریض صحتیاب
اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع میں کورونا وائرس کے 14 نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیں اور 8 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق ہفتہ کے روز ڈوڈہ، بھدرواہ، ٹھاٹھری ،گندوہ و عسر میں ہوئی کوو¿ڈ جانچ کے دوران چودہ افراد کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے جنہیں ہوم قرنطینہ میں رکھا گیا ہے اور آٹھ مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔اس طرح سے ضلع میں فعال کیسوں کی تعداد 93 و شفایاب ہوئے مریضوں کی مجموعی تعداد 7382 پہنچ گئی ہے جبکہ اب تک کورونا وائرس سے 130 افراد فوت ہوئے ہیں۔
کووڈ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر60ہزار کا جرمانہ
۔ 968 ٹیکے لگائے گئے ، 1046 نمونے جمع کیے گئے
رام بن//ضلع رام بن میں کووڈ پروٹوکول کے نفاذ کی مہم کو جاری رکھتے ہوئے انفورسمنٹ ٹیموں نے چہرے کے ماسک نہ پہننے اور جسمانی فاصلہ برقرار نہ رکھنے پر گھومنے پر متعدد خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانہ عائد کیا۔نافذ کرنے والی ٹیموں نے اپنے اپنے دائرہ اختیار میں معائنہ کے دوران 59ہزار700 روپے جرمانہ وصول کیا اور یوں یکم اپریل 2021 سے اب تک 47لاکھ91ہزار 700روپے جرمانہ کے مد میں وصول کئے گئے ہیں۔انفورسمنٹ افسران نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ چہرے کے ماسک پہنیں اور جسمانی فاصلہ برقرار رکھیں اس کے علاوہ اپنے قریبی سی وی سی پر کوویڈ ویکسی نیشن کی خوراکیں لیں۔ضلع امیونائزیشن آفیسر رام بن ڈاکٹر سریش نے بتایا کہ ہفتہ کو ضلع رام بن میں 968 افراد کو پہلی اور دوسری کوویڈ ویکسین کی خوراک دی گئی۔چیف میڈیکل آفیسر رام بن ڈاکٹر محمد فرید بھٹ کی طرف سے جاری کردہ روزانہ بلیٹن کے مطابق ، محکمہ صحت نے 1046 نمونے جمع کیے ہیں جن میں 326، RT-PCR اور 720، RAT نمونے شامل ہیں جبکہ اس کے علاوہ ضلع کے مخصوص ویکسی نیشن مراکز میں 968 افراد کو کووڈ ویکسین دی گئی ہے۔