بھیم سنگھ کا صدر جمہوریہ کے نام مکتوب
ریاست میں گورنری راج کے نفاذ کا مطالبہ
جموں//نیشنل پنتھرس پارٹی کے سرپرست اعلی پروفیسر بھیم سنگھ نے صدر جمہوریہ رامناتھ کووند کو ایک خط لکھ کر ریاستی سرکار پر جموں وکشمیر کے لوگوں کو تحفظ فراہم کرانے میں ناکام رہنے کا الزام لگاتے ہوئے موجودہ بی جے پی پی ڈی پی حکومت کو برخاست کرکے ریاست کے گورنرکو گورنر راج لگانے کا مشورہ دینے کے لئے زور دیا ہے جو قومی مفاد میں ہے اور ریاست کے تمام مسائل کا واحد حل ہے۔پریس کے لئے جاری ایک ریلیز کے مطابقانہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر آئین کا سیکشن 92صدر جمہوریہ کو اس بات کا اختیار دیتا ہے کہ جب ریاستی حکومت شہریوں کی زندگی اور آزادی کا تحفظ کرنے میں ناکام رہے تو وہ ریاست کے گورنر کو گورنر راج لگانے کا مشورہ دے سکتے ہیں۔صدر جمہوریہ کو لکھے خط میں پروفیسر بھیم سنگھ نے کہاکہ جمو ں وکشمیر کے تمام ہندستانی شہریوں کے تحفظ اور حفاظت کے لئے ریاست میں گورنر راج لگانا ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ اس سے پہلے مسٹر جواہر لال نہرو، شاستری جی، محترمہ اندرا گاندھی اور دیگر کے دور اقتدار میں بھی ریاست میں گورنر راج لگایا جاچکا ہے۔ انہوں نے صدر پر زور دیا کہ وہ اگر ضرورت سمجھیں تو ملک کے سربراہ ہونے کے ناطے اس معاملہ میں سپریم کورٹ کی رائے لیں ۔انہوں نے کہاکہ اس وقت ریاست کے لوگوں کو مزیداموات اور تباہ کاری سے بچانے کاگورنر راج ہی واحد راستہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ریاست کے لوگوں کا ہندستانی آئین پر اعتماد اور اعتبار بحال کرکے ہی کا ان کا بھروسہ بحال کیا جاسکتا ہے ۔
نو منتخب جوڈیشل افسران کیلئے تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر
عظمیٰ نیوز
جموں//حال ہی میں بھرتی کئے گئے منصفوںکے لئے جموں و کشمیر سٹیٹ جوڈیشل اکادمی میں انڈیکشن ٹریننگ پروگرام اختتام پذیر ہوا۔اس اختتامی تقریب کے موقعہ پر عبدالرشید ملک ڈائریکٹر جموں اینڈ کشمیر سٹیٹ جودیشل اکادمی نے جسٹس جنک راج کوتوال ممبر جموں اینڈ کشمیر سٹیٹ جوڈیشل اکادمی، جسٹس الوک ارادھے چیئر مین جموں اینڈ کشمیر سٹیٹ جوڈیشل اکادمی نے بھرتی ہوئے نئے منصفوں، سول ججوں ،جونئرڈویژن/جوڈیشل مجسٹریٹوںکا خیر مقدم کیا ۔ شخصیات اور شرکاء کا خیر مقدم کرتے ہوئے عبدالرشید ملک نے اس تربیتی پروگرام کے اہم خد و خال اور اغراض و مقاصد بیان کئے۔انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد صرف تربیت فراہم کرنا نہیں بلکہ اس بات کو ہر صورت میں یقینی بنانا کہ انصاف کے تقاضوں کو بغیر کسی تاخیر کے پورہ کیا جائے اور مقدمات کو نمٹانے میں ہر شخص کو پورا پورا انصاف مل سکے۔
پنجابی غزلوں کے مجموعہ کی رونما ئی
عظمیٰ نیوز
جموں//پنجابی لیکھک سبھا جموں کی جانب سے آج یہاں کلچرل اکادمی جموں کے ،کے ایل سہگل ہال میں منعقدہ پر وقار تقریب میں غزلوں کا ایک مجموعہ’ میرے اے شبد شکتی‘ کا اجراء کیا گیا ۔ اس کے مصنف ڈاکٹر بلجیت سنگھ رینہ ہیں۔اس موقعہ پر دانشوروں، مصنفوں،فن کاروںاور دیگر شخصیات کی ایک کہکشاں موجود تھی۔اس اہم تقریب پر ڈاکٹر ارویندر سنگھ امن مہمان خصوصی جبکہ اردو کے نامور غزل مصنف پریتی پال سنگھ بیتاب نے تقریب کی صدارت کے فرائض انجام دئے۔اس کے علاوہ امر سنگھ ککا،راج پال سنگھ مستانہ،جوگندر سنگھ ،ہردیپ سنگھ دیپ،رتن سنگھ کنول ، اشوک شرمااور دیگران موجود تھے۔
فوج کے خلاف ایف آئی آر کیخلاف پینتھرز پارٹی کا مظاہرہ
عظمیٰ نیوز
جموں//بھارتیہ فوج کے اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے خلاف این پی ایس یونے پریس کلب جموں میں ریاستی سرکار کے خلاف زوردار احتجا ج کیا۔این پی ایس یو کے ریاستی صدرٹھاکور وریندر سنگھ کی قیادت میںکافی تعداد طلباء کارکن جمع ہوئے اور ریاستی سرکار کے خلاف فلک شگاف نعرے بلند کرتے ہوئے بھارتیہ فوجیوں کے خلاف درج کیا گیا ایف آئی آر جلد واپس لینے کا مطالبہ کیااور کہا کہ یہ فوج کی توہین ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے صاف ظاہر ہو رہا ہے بی جے پی کو فوج کا کوئی احترام نہیں ہے اور اس پارٹی کی جانب سے دیش بھگتی کے جو عوے کئے جاتے ہیں وہ سوائے ڈرامہ کے اور کچھ بھی نہیں ہے۔
بنگلہ دیش روانہ ہونے والے بھارت سکائوٹس اور گائیڈس وزیر سے ملاقی
جموں//ڈیزاسٹر منیجمنٹ ، امداد، باز آبادکاری اور تعمیر نو اورپھولبانی کے وزیر جاوید مصطفی میر نے آج چار دِن کے لئے بنگلہ دیش روانہ ہونے والے بھارت سکائوٹس اینڈ گائیڈس کے ایک گروپ کے ساتھ ملاقات کی۔گروپ میں 13سکائوٹس اور تین راور انڈو بنگلہ دیش فرنٹ شپ کیمپ میں حصہ لیں گے ۔افتتاحی تقریب ڈھاکہ میں منعقد ہوگی جبکہ اختتامی اختتا م کولکتہ میں منعقد ہوگی۔گروپ کے لیڈر عمران خان نے وزیر کو پروگرام کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ وزیر نے گروپ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ گروپ کیمپ کے دوران بہتر کارکردگی انجام دیں گے۔
طلاب نے اسمبلی کارروائی کامشاہدہ کیا
جموں//جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر کویندر گپتا نے آج ایوان میں مختلف تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے طلاب کا خیر مقدم کیا ۔ ان طلاب نے ایوان کی کاروائی کا مشاہدہ کیا اور بذاتِ خود یہ دیکھا کہ ارکانِ اسمبلی کس طرح ایوان میں عوامی نوعیت کے معاملات اجاگر کرتے ہیں ۔ بعد میں طلاب نے سپیکر موصوف کے ساتھ اُن کے آفس چیمبر میں ملاقات کی اور انہیں اس منفرد تجربے سے آگاہ کیا ۔
بھجن سی ڈی کا اجراء
جموں//جنگلات و ماحولیا ت کے وزیر چودھری لال سنگھ نے آج پریس کلب میں ایس ایس منہاس کی طرف سے تیار کردہ ’’ وفاری باغ ماں ‘‘ بھجن کی سی ڈی ریلیز کی۔پرنسپل چیف کنزرویٹر آف فارسٹ روی کیسر ، چیف وائیلڈ لائف وارڈن منوج پنت کے علاوہ فنکار ، شعراء اور مصنف اس موقعہ پر موجود تھے۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے چودھری لال سنگھ نے ان فنکاروں کی کاوشوں کی ستائش کی جنہوں نے مختلف بھجن گا کر اس سی ڈی کو تیار کیا۔ وزیر نے کہا کہ حکومت ریاست کے نونہال فنکاروں اور اداروں کی حوصلہ افزائی کرنے کی وعدہ بند ہے ۔
تحصیل مڑھ کے لوگ مشکلات سے دوچار
محکمہ جنگلات نے مویشوں کے لئے پانی کی سپلائی بند کر دی
سید اعجاز
سرینگر//جموں کے مڈ تحصیل کے راجپورہ گوجر علاقیسے تعلق رکھنے والی آبادی کے ایک بڑی حصے کومحکمہ جنگلات کے جانب سے مویشوں کے لئے پینے کاپانی بند کرنے اور بستی کو خالی کرنے کے علاوہ علاقے کی آبادی طرح طرح کے مشکلات سے دوچار ہیں ۔ جموں کشمیر گوجر بکروال کانفرنس کے صوبائی صدر حاجی محمد یوسف اور جنرل سکرٹری اور پی ڈی پی لیڈر نے محمد یاسین پسوال نے جمعرات کو جموں کے تحصیل مڑھ کے راجپورہ کی اس بستی کا دورہ کیا ہے جہاں محکمہ جنگلات نے گوجر بکروال طبقے کو مویشیوں کو پینے کا پانی بند کرنے کا سلسلہ شروع کرنے کے علاوہ بستی کے دو سو کنبوں کو محکمے کی جانب سے بستی خالی کر کے اس جگہ کو ایک نرسری تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے جس کی وجہ سے مذکورہ علاقے کی آبادی زبردست پریشانیوں میں مبتلا ہو گئی ہے جمعرات کو جموں کشمیر گوجر بکروال کانفرنس کے صوبائی صدر اور جنرل سیکرٹری محمد یاسین پسوال نے علاقے کا دورہ کرکے سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ فاسلے پر فوری روک لگایا جائے ۔جبکہ دونوں لیڈان نے آبادی کو یقین دلایا آپ کے ساتھ تمام طبقے کے لوگ ساتھ ساتھ ہے جو اس نا انصافی کے خلاف لڑیں گے۔ دونوں نے لیڈران نے معاملے کے حوالے سے وزیر اعلی سے فوری طور مداخلت کی اپیل کی ہے ۔