ڈی سی سانبہ نے گرام سوراج ابھیان کی عمل آوری کاجائزہ لیا
سانبہ //ضلع ترقیاتی کمشنر سانبہ ایس راجندرسنگھ تارانے ضلع کے 13 دیہات میں گرام سوراج ابھیان کی عمل آوری کاجائزہ لیا ۔راجندرسنگھ تارانے لوگوں سے کہاکہ وہ مرکزی وریاستی سرکاروں کی جانب سے شروع کی گئی فلاحی سکیموں سے فائدہ اُٹھانے کےلئے آگے آئیں ۔ بلاک راج پورہ کے ایم پی ڈبلیوکی غیرحاضری کاسخت نوٹس لیتے ہوئے اسے معطل کرنے کی ہدایات دیں۔اے ڈی سی تلک راج شاستری ،پروگرام آفیسر آئی سی ڈی ایس جیوتی سلاتھیہ، اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ اعجازقیصراوردیگراہلکار بھی اس دورے کے دوران ڈی سی کے ہمراہ تھے۔عوام کے ساتھ بات چیت کے دوران ایس راجندرسنگھ نے کہاکہ پردھان منتری اجولایوجنا،پردھان منتری جن دھن یوجنا، پردھان منتری جیون جیوتی بیمہ یوجنا اوردیگرسکیموں سے بھرپورفائدہ اُٹھائیں۔ انہوں نے کہاکہ ان سکیموں کے متعارف کرانے کامقصد سماج کے غریب لوگوں کی مالی حالت کوبہتربناناہے۔اے سی ڈی اعجازقیصرنے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ سکیموں سے فائدہ اُٹھانے کےلئے آگے آئیں اوران کی عمل آوری کےلئے انتظامیہ کوتعاون دیں۔
فوجی سربراہوں کے بیانات خوش آئند:حکیم یاسین
جموں//پی ڈی ایف کے چیئرمین حکیم یاسین نے ہندوستان اورپاکستان کے فوجی سربراہوں کے بیانات کوبرصغیرمیں قیام امن کےلئے نیک شگون سے تعبیرکیاہے جس میں انہوں نے دوہمسایہ ممالک کے درمیان مسئلہ کشمیرسمیت تمام تصفیہ طلب معاملات کوباہمی گفت وشنیداورافہام وتفہیم کے ذریعے حل کئے جانے کی ضرورت پرزوردیاہے۔ حکیم یٰسین نے امیدظاہر کی ہے کہ دونوں ہمسایہ ممالک کی لیڈرشپ ریاست جموں وکشمیرمیں خون خرابہ بندکرانے کے لئے فوری طوربات چیت کے عمل کو شرو ع کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہندوستان اورپاکستان نے ماضی میں تین جنگیں کی ہیں جن سے خون خرابے ،تباہی اور دشمن کے سوا کچھ بھی حاصل نہیں ہواہے۔انہوں نے کہاکہ جس دن ہمسایہ ممالک اپنے تمام تصفیہ طلب معاملات کوحل کرنے کی سعی کریں گے ۔وہ دن برصغیر ہندپاک خاص کرجموں وکشمیرکےلئے راحت اورنیک شگون ساعت ہوگا۔حکیم یٰسین نے کہاہے کہ جموں کشمیرکے لوگوں کوپاکستان اور ہندوستان کے درمیان رسہ کشی اوردشمنی کی وجہ سے گذشتہ چھ دہائیوں سے اقتصادی، سماجی اورسیاسی اعتبارسے کافی مشکلات اورخسارے کاسامنا کرناپڑرہاہے جبکہ یہاں کے لوگ امن اورچین کی زندگی گزارنے کے متمنی ہیں ۔انہوں نے دونوں ممالک سے پرزوراپیل کی ہے کہ وہ انسانیت کے ناطے اپنی ہٹ دھرمی کوچھوڑکرمسئلہ کشمیرسمیت تمام تصفیہ طلب معاملات کوحل کرنے کی اپیل کی ہے۔
وفوداورسابق وائس چانسلر گورنرسے ملاقی
جموں/یونیورسٹی آف جموں کے سابق وائس چانسلر پروفیسر آر آر شرما نے یہاں راج بھون میں گورنر این این ووہرا سے ملاقات کی۔گورنر نے پروفیسر شرما کے ساتھ ریاست میں اعلیٰ تعلیمی سیکٹر کو درپیش چیلنجوں سے متعلق کئی اہم معاملات پر غور و خوض کیا اور تعلیم کی فراہمی کے معیار کو بلند کرنے کے لئے امکانات اقدامات پر بھی غور ہوا۔ گورنر نے پروفیسر شرما کو اپنے قیمتی تجاویز پیش کرنے کے لئے کہا جو یونیورسٹیوں میں تعلیمی معیار کو بلند کرنے کے لئے کار آمد ثابت ہوسکتے ہیں۔علاوہ ازیں یوتھ آل انڈیا کشمیری سماج کی ایک 16ممبری ڈیلی گیشن یہاں راج بھون میں گورنر این این ووہرا سے ملاقی ہوا۔ممبران نے کئی مطالبات گورنے کے سامنے رکھے۔گورنرنے انہیں یقین دلایا کہ ان کے جائز مطالبات پر غور کیا جائے گا۔دریں اثناانٹرنیشنل ہیومن رائٹس پروٹیکشن کونسل کی ایک ڈیلی گیشن اے این بھارد واج کی قیات میں آج یہاں راج بھون میں گورنر این این ووہرا سے ملاقی ہوا۔ ڈیلی گیشن نے گورنر کو کونسل کی طرف سے چلائی جارہی سرگرمیوں سے آگاہی دلائی ۔گورنر نے کونسل کی اُن کاوشوں کو سراہا جو کونسل عوامی مفاد کے لئے انجام دے رہی ہے۔علاوہ ازیںجسمانی طور ناخیزافراد کی ایک ڈیلی گیشن جس کی قیادت ایم ایل سی گردھاری لال رینہ کر رہے تھے نے راج بھون میں گورنر این این ووہرا سے ملاقات کی۔رینہ نے گورنر کو جسمانی طور ناخیز افراد کو درپیش مشکلات کے بارے میں آگاہ کیا۔گورنر نے ڈیلی گیشن کو یقین دلایا کہ وہ ان کے مسائل سماجی بہبود وزیر کے ساتھ اٹھائیں گے تاکہ ان کے مطالبات جلد از جلد پورے کئے جاسکیں۔
پی ڈی پی کارفیق ملک کی والدہ کی وفات پراظہارتعزیت
جموں//پیپلزڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی ) نے پارٹی لیڈر محمدرفیق ملک کی والدہ کے انتقال پرگہرے رنج ودُکھ کااظہارکرتے ہوئے غمزدہ خاندان کے ساتھ یکجہتی ظاہرکی ہے۔یہاں جاری پریس بیان میں نائب صدر پیپلزڈیموکریٹک پارٹی سرتاج مدنی نے پی ڈی پی لیڈرمحمدرفیق ملک کی والدہ آشابی بی کی وفات پرصدمے کااظہارکیاہے ۔انہوں نے مرحومہ کی روح کی تسکین کےلئے بھی دعاکی۔پارٹی کے دیگرلیڈران مظفرحسین بیگ ممبرپارلیمنٹ جنرل سیکریٹریز محمددلاور میر، ویدمہاجن، نظام الدین بٹ،پیرزادہ منصورحسین،محبوب اقبال، ترجمان اعلیٰ رفیق احمدمیر، سیکریٹریز جتندربٹ، راجہ اعجازعلی خان، عبدالحمید کوشان ، شہزادخان، سینئرلیڈرترلوک سنگھ باجوا ،دھمن بھسین ، مفتی سجادحسین ،وزراءاورقانون سازوں ،ضلع صدوراورزونل صدورنے بھی غمزدہ خاندان کے ساتھ تعزیت کااظہارکیاہے۔
موتی لال کیمو کے انتقال پر
وزیراعلیٰ اوروزیرتعمیرات عامہ کااظہار تعزیت
جموں/ وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے معروف ڈرامہ نویس اور مصنف موتی لال کیمو کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ۔ وزیر اعلیٰ جو جے اینڈکے اکیڈیمی آف آرٹ ، کلچر اینڈ لینگویجز کی صدربھی ہیں نے کہا کہ آنجہانی نے کشمیری تھیٹر کے لئے مایہ ناز خدمات انجام دی ہیںجنہیں ہمیشہ یاد کیا جائے گا۔انہوں نے سوگوار کنبے کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے آنجہانی کی آتما کی شانتی کے لئے دعا کی۔علاوہ ازیںتعمیرات عامہ کے وزیر نعیم اختر نے معروف ڈرامہ نویس اور تھیٹر شخصیت موتی لال کیمو کے انتقال پر دُکھ کا اظہار کیا ہے ۔وہ کل فوت ہوئے ۔نعیم اختر نے سوگوار کنبے کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے آنجہانی کی آتما کی شانتی کے لئے دعا کی۔نعیم اختر نے کہا کہ آنجہانی نے ریاست کے کلچرل منظر نامے کے تئیں بے مثال کام انجام دیاجسے ایک لمبے عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کیمو نے فوک تھیٹر ، موسیقی اور کشمیر کی ثقافت کے بارے میں کشمیری ، اردو اور ہندی زبانوں میں تحقیق پر مبنی مقالے لکھئے۔
غذائی اجناس کی تقسیم کار ی میں بہتری لائی جائے گی:ذوالفقا ر
جموں/خوراک ، شہری رسدات و امور صارفین اور قبائلی امور کے وزیر چودھر ی ذوالفقار نے محکمہ کے ان کوششوں کو سراہا جن کے تحت ریاست میں ای پی ڈی ایس کی کامیاب عمل آوری یقینی بنائی گئی۔انہوںنے کہا کہ اس عمل سے غذائی اجناس کی حصولیابی اور تقسیم کار ی میں بہتری لائی جائے گی۔ان باتوں کا اظہار وزیر موصوف نے ایک افسروں کی ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا جو مختلف فیئرپرائس دکانوں میں پی او ایس آلات نصب کرنے کے ذریعے غذائی اجناس کی تقسیم کاری کے عمل کا جائزہ لینے کے لئے بلائی گئی تھی۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ ریاست بھر میں اب تک 6392 پی او ایس مشینیں نصب کی گئی ہیںاور 403460 تقسیم کاریاں عمل میںلائی گئی ہے۔میٹنگ میں مزید بتایا گیا کہ باقی ماندہ بارہمولہ ،لیہہ اور کرگل اضلاع میں پی او ایس آلات نصب کرنے کا کام کامیابی سے مکمل کیا گیا ہے اور تمام ضروری کام کاج ان آلات کے ذریعے انجام دیا جارہا ہے۔وزیر نے انتظامی محکمہ سے کہا کہ وہ ضلع شوپیاں اور راجوری کے اسسٹنٹ ڈائریکٹروں کو مارچ کے مہینے کے لئے بہتر کارکردگی دکھانے کے لئے توصیفی اسناد تقسیم کریں۔انہوںنے مزید کہا کہ ریاسی اور پلوامہ میں کے افسروں کو بھی اپریل کے مہینے میں پی او ایس ٹرانزیکشنز کی بڑی تعداد درج کرنے کے عوض حوصلہ افزائی کی جانی چاہئیں۔کمشنر سیکرٹری محکمہ خوراک، ڈائریکٹر محکمہ خوراک جموں، ڈائریکٹر محکمہ خوراک کشمیر، ایڈیشنل سیکرٹری ، فائنانشل ایڈوائزر ، ڈپٹی ڈائریکٹر ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور انتظامی محکمہ کے سینئر افسران میٹنگ میں موجود تھے۔
ایس ایس اے اساتذہ کی واجب الادا تنخواہیں واگذارکی جائیں
رہبر تعلیم ٹیچرز فورم کی ریاستی وزیر اعلی سے ذاتی مداخلت کی اپیل
جموں // جموں کشمیر رہبر تعلیم ٹیچرز فورم نے ایس ایس اے اساتذہ کی تین ماہ سے بند پڑی تنخواو¿ں کو فوری طور واگذار کر نے کا مطالبہ کیا ہے – یہاں جاری ایک پریس بیان میں فورم چیرمین فاروق احمد تانترے نے کہا ہے کہ اساتذہ کی تنخوائیں پچھلے تین مہینوں سے بند پڑی ہے جس سے اساتذہ کو زبردست مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے – ا±نہوں نے کہا ہے کہ اساتذہ کی تنخوائیں بند ہونے کی وجہ سے جہاں اساتذہ کو مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے وہیں اس مشکلات سے درس و تدریس کا عمل میں بھی براہ راست اثر پڑتا ہے – فورم چیرمین نے کہا ہے کہ ایس ایس اے اساتذہ کی تنخوائیں وقت پر واگذار کر نے کے لئے سرکار کو ایس ایس اے اساتذہ کو ریاستی بجٹ سے تنخوائیں واگذار کرنے ہو گی تاکہ دیگر ملازمین کی طرح ان اساتذہ کو بھی وقت پر تنخواہ مل سکے – ا±نہوں نے ریاست کی وزیر اعلی محبوبہ مفتی سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے میں ذاتی مداخلت کر کے ریاست کے ہزاروں ایس ایس اے اساتذہ کی تنخواو¿ں کی وقت پر واگذاری کے اقدامات ا±ٹھائیں – ا±نہوں نے کہا کہ ہر بار ان اساتذہ کو وقت پر تنخوائیں واگذار کر نے کے لئے ترسایا جا رہا ہے جو کہ ریاست کے ان ہزاروں اساتذہ کے ساتھ زیادتی ہے – ا±نہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اساتذہ کی تنخواوں کو مرکز سے ڈی لنک کر کے ریاستی بجٹ سے جوڑا جائے تاکہ اساتذہ کی اس پریشانی کو ایک ہی بار ختم کیا جاسکے -فورم چیرمین نے کہا ہے کہ اساتذہ کو تنخواوں کے لئے بار بار سڑکوں پر آنے کے لئے مجبور کیا جا رہا ہے ۔
مونگا کی صدارت میں مشترکہ ہاوس کمیٹی میٹنگ منعقد
ہسپتالوں میں بنیادی ڈھانچے کا جائزہ لینے کےلئے دورہ کرنے کا فیصلہ
جموں/ جموں وکشمیر قانون ساز کونسل کی مشترکہ ہاوس کمیٹی کی میٹنگ آج یہاں ایم ایل سی غلام بنی مونگا کی صدارت میں منعقد ہوئی جس دوران میڈیکل کالج جموں میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت شعاری کے معاملے کا جائزہ لیا گیا۔ارکان قانون سازیہ غلام محمدسروری ، ڈاکٹر شہناز گنائی ، سریندر کمار چودھری ، وکرم رندھاوا اور ایس چرنجیت سنگھ نے بھی میٹنگ میں شرکت کی اور اپنی اپنی تجاویز سامنے رکھیں۔میٹنگ میں فیصلہ لیا گیا کہ کمیٹی گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں ، سپر سپیشلٹی ہسپتال اور ایس ایم جی ایس ہسپتال جموں کا 17 اپریل 2018ءکو دورہ کرے گی اور ان ہسپتالوں میں صحت سے متعلق بنیادی ڈھانچے کا جائزہ لے گی۔سپیشل سیکرٹری قانون ساز کونسل محمد اشرف وانی ، ڈپٹی سیکرٹری کونسل علی محمد راوت اور کئی دیگر افسران بھی میٹنگ میں موجود تھے۔
امتیابھ مٹو کا ایم آئی ای آر میں تقریب سے خطاب
جموں/ ریاست میں نالیج سوسائٹی کو وجود میں لانے کے سلسلے میں اصلاحات کو مو¿ ثر طریقے پر عملانے کے لئے ہمیں اختراعی طریقے متعارف کرنے ہوں گے ۔ان باتوں کا اظہار وزیر اعلیٰ کے مشیر پروفیسر امیتابھ مٹونے ماڈ ل انسٹی چیوٹ اور ایجوکیشن اینڈ ریسرچ میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب کا موضوع " The Challenge of building a knowledge society in Jammu and Kashmir"تھا ۔مشیر نے اس موقعہ پر سال 2018ءکے لئے ایچ ایل گپتا میموریل لیکچر پیش کیا۔اس موقعہ پر چیئرپرسن ایم آئی ای آر ڈاکٹر ارون کے گپتا ، وائس چیئرپرسن ڈاکٹر رینو گپتا ،ڈائریکٹر ڈاکٹر ادت گپتا اور ڈین اکیڈیمکس ڈاکٹر این آر شرما موجود تھے۔ان کے علاوہ مختلف کالجوں کے پرنسپل ، معزز ماہرین تعلیم ، سول سوسائٹی کے ممبران و طلاب موجود تھے۔ڈاکٹر ارون کے گپتا نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ لیکچر ماہرین تعلیم ایچ ایل گپتا کو بہترین خراج ثابت ہوگا۔پروفیسر مٹو نے اپنے خطاب کہا کہ علم ہمیشہ سے ہی مشعل راہ ثابت ہوا ہے اور علم کی بدولت سماجی ، اقتصادی اور اخلاقی بلندیاں حاصل ہوتی ہےں۔اس موقعہ پر ایک کتاب "Implementing inclusion in Schools"کا اجرا کیا گیا ۔
ادہم پورمیں نیشنل کانفرنس زعماءکااجلاس
حکومت پرعوام کوگمراہ کرنے کاالزام عائدکیا
ادہم پور//نیشنل کانفرنس کارکنان وعہدہ داران ادہم پورکاایک اجلاس صوبائی نائب صدر چودھری محمدشفیع ایڈوکیٹ کی صدارت میں منعقد ہوا۔اس دوران اجلاس میںمقررین نے پی ڈی پی ۔بی جے پی مخلوط حکومت کوریاست کے نامسائدحالات کےلئے ذمہ دارٹھہرایااورکہاکہ حکومت ووٹ بنک کی سیاست عوام کوتقسیم کرنے میں کوئی کسرنہ چھوڑ رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت کی ہردوپارٹیاں الگ الگ زبان بول کر عوام کوگمراہ کرنے میں مصروف ہیں جس کے سبب بی جے پی کے دووزراءکومستعفی ہوناپڑا۔توپی ڈی پی کے وزیرسیاحت اوروزیراعلیٰ کے بھائی نے سرعام تسلیم کرکے ثابت کردیا ہے کہ حکومت ریاستی عوام کے مسائل حل کرنے اورامن عامہ بحال کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔ان حالات میں اس سرکارکواقتدارمیں رہنے کاکوئی حق نہیں رہتاہے۔اس دوران نیشنل کانفرنس کے لیڈروں نے جموں کے لوگوں کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ ان کی سمجھداری سے آپسی بھائی چارہ بنانا ، نیشنل کانفرنس لیڈروں نے آئندہ بھی ہندومسلم سکھ اتحادقائم رکھنے کی عوام سے پرزوراپیل کی کہ وہ امن دشمن طاقتوں کواچھی طرح پہچانیں اور ان کی چالوں میں نہ آئیں ،یہی نیشنل کانفرنس کابنیادی اصول ہے۔ میٹنگ میں وجے کھجوریہ ، لال چندمسافر، صوبائی جوائنٹ سیکریٹری، راجیش گپتاسابقہ ضلع صدر، رما گپتاضلع صدر زنانہ ونگ، صفدرحسین ٹاک ضلع جوائنٹ سیکریٹری ، رام پرشوتم شرما ضلع سیکریٹری ،پریم ناتھ شرما، رتن لال شرما سابقہ بلاک صدر ،گوروبچن سنگھ ضلع جوائنٹ سیکریٹری ، گورودیال شرما،گیتاہنڈو ، گوبندرام چلوترہ ،صوبائی یوتھ سیکریٹری ،نریش انتہال ضلع نائب صدروغیرہ موجودتھے۔
Contents
ڈی سی سانبہ نے گرام سوراج ابھیان کی عمل آوری کاجائزہ لیافوجی سربراہوں کے بیانات خوش آئند:حکیم یاسین وفوداورسابق وائس چانسلر گورنرسے ملاقیپی ڈی پی کارفیق ملک کی والدہ کی وفات پراظہارتعزیتموتی لال کیمو کے انتقال پروزیراعلیٰ اوروزیرتعمیرات عامہ کااظہار تعزیت غذائی اجناس کی تقسیم کار ی میں بہتری لائی جائے گی:ذوالفقا ر جموں/خوراک ، شہری رسدات و امور صارفین اور قبائلی امور کے وزیر چودھر ی ذوالفقار نے محکمہ کے ان کوششوں کو سراہا جن کے تحت ریاست میں ای پی ڈی ایس کی کامیاب عمل آوری یقینی بنائی گئی۔انہوںنے کہا کہ اس عمل سے غذائی اجناس کی حصولیابی اور تقسیم کار ی میں بہتری لائی جائے گی۔ان باتوں کا اظہار وزیر موصوف نے ایک افسروں کی ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا جو مختلف فیئرپرائس دکانوں میں پی او ایس آلات نصب کرنے کے ذریعے غذائی اجناس کی تقسیم کاری کے عمل کا جائزہ لینے کے لئے بلائی گئی تھی۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ ریاست بھر میں اب تک 6392 پی او ایس مشینیں نصب کی گئی ہیںاور 403460 تقسیم کاریاں عمل میںلائی گئی ہے۔میٹنگ میں مزید بتایا گیا کہ باقی ماندہ بارہمولہ ،لیہہ اور کرگل اضلاع میں پی او ایس آلات نصب کرنے کا کام کامیابی سے مکمل کیا گیا ہے اور تمام ضروری کام کاج ان آلات کے ذریعے انجام دیا جارہا ہے۔وزیر نے انتظامی محکمہ سے کہا کہ وہ ضلع شوپیاں اور راجوری کے اسسٹنٹ ڈائریکٹروں کو مارچ کے مہینے کے لئے بہتر کارکردگی دکھانے کے لئے توصیفی اسناد تقسیم کریں۔انہوںنے مزید کہا کہ ریاسی اور پلوامہ میں کے افسروں کو بھی اپریل کے مہینے میں پی او ایس ٹرانزیکشنز کی بڑی تعداد درج کرنے کے عوض حوصلہ افزائی کی جانی چاہئیں۔کمشنر سیکرٹری محکمہ خوراک، ڈائریکٹر محکمہ خوراک جموں، ڈائریکٹر محکمہ خوراک کشمیر، ایڈیشنل سیکرٹری ، فائنانشل ایڈوائزر ، ڈپٹی ڈائریکٹر ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور انتظامی محکمہ کے سینئر افسران میٹنگ میں موجود تھے۔ایس ایس اے اساتذہ کی واجب الادا تنخواہیں واگذارکی جائیںرہبر تعلیم ٹیچرز فورم کی ریاستی وزیر اعلی سے ذاتی مداخلت کی اپیل مونگا کی صدارت میں مشترکہ ہاوس کمیٹی میٹنگ منعقد ہسپتالوں میں بنیادی ڈھانچے کا جائزہ لینے کےلئے دورہ کرنے کا فیصلہ امتیابھ مٹو کا ایم آئی ای آر میں تقریب سے خطاب ادہم پورمیں نیشنل کانفرنس زعماءکااجلاس حکومت پرعوام کوگمراہ کرنے کاالزام عائدکیا