تعمیراتی لکڑی کے نرخناموں پر نظرثانی کرنے کےلئے کمیٹی تشکیل
یوگیس سگوترہ
جموں// سرکار نے اس بار عام طورپر تعمیر اور کارپینٹری میں استعمال ہونے والی لکڑی کے نرخنامے کو مقرر کرنے کےلئے 6ممبران پرمشتمل اعلی ٰ اختیاراتی کمیٹی کو تشکیل دیا ہے۔ ہلال احمد کمشنر سیکرٹری نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سرکار نے6ممبران پر مشتمل کمیٹی کو تشکیل دے دیاہے جو تعمیراتی کاموں کےلئے استعمال میںآنے والی لکڑی کے نرخنامے پرنظرثانی کرے گی اور ضرورتوں کے مًطابق نئے ریٹ مقرر کرے گی۔ صادر کئے گئے احکامات کے مطابق ایڈمینسٹریٹو سیکرٹری فنائنس ڈیپارٹمنٹ کمیٹی کے بطور چیئرمین تقرر ہوئے جبکہ ایڈمنسٹریٹو سیکرٹری پلاننگ ڈیپارٹمنٹ اور ایڈمنسٹریٹو سیکرٹری جنگلات و ماحولیات‘ پرنسپل چیف کنزرویٹر فارسٹس اورسیکرٹری ( ٹیکینکل) فاریسٹ کمیٹی کے لئے بطور ممبران تعینات کئے گئے جبکہ مینجینگ ڈائریکٹر سٹیٹ فاریسٹ کارپوریشن کی بطورممبر سیکرٹری تعیناتی عمل میں لائی گئی۔ موصول شدہ جانکاری کے مطابق کمیٹی لکڑی کے نرخناموں پر نظر ثانی کر ے گی اورموجودہ سبسڈی نظام میں تبدیلی لاکر کم رعایتوں پر اے بی سی کیٹاگری کے ضمن میں استفادہ حاصل کرنے والوں کےلئے اب آمدنی کے مطابق لکڑی کی خریداری کر نے ہوگی علاوہ ازیں تعینات شدہ کمیٹی غریبی سطح سے نیچے درگذر کرنے والے شہریوں کےلئے دی جانے والی سبسیڈی پر سجھا¶ بھی فراہم کر ے گی اوراس ضمن میں شامل ایسے اشخاص کولکڑی حاصل کرنے سے قبل موقع پر ہی ڈیپوٹ پرفروخت کی ریٹوں پر ملنے والی لکڑی کی پوری رقومات ادا کرنی ہوگی اورسرکار نے ڈی پی ٹی کے تحت نقدی اداائیگوں پر سبسڈی کی رقومات کی اد کرنے کابھی فیصلہ لیاہے تاہم تشکیل شد ہ کمیٹی سے 30 دن کے اندر اندر رپورٹ پیش کرنے کو کہا گیا ہے۔
شیعہ فیڈریشن کاکشتواڑسڑک حادثے پراظہاردُکھ
جموں//شیعہ فیڈریشن نے کشتواڑ کے ٹھاکرائی علاقے میں میٹاڈور حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیاہے جس میں سترہ افراد لقمہ اجل بنے جبکہ سولہ شدید زخمی ہوئے ہیں ۔ یہاں جاری ایک بیان میں فیڈریشن صدر عاشق حسین خان نے کہاکہ انہیں اس حادثے پر بے حد افسوس ہے اور وہ دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعا کرتے ہوئے کہاکہ حکومت ان کے علاج کیلئے بہتر سے بہتر انتظام کرے ۔عاشق خان نے کہاکہ یہ امرباعث تشویش ہے کہ خطہ چناب کی سڑکوں پر موت کا رقص جاری ہے اور ہرے بھرے گھر اجڑ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ اس کیلئے جہاں حکام کی غفلت ذمہ دارہے وہیں ڈرائیوروں کی من مانیاں بھی ایک بڑی وجہ ہے ۔ ان کاکہناتھاکہ یہ حادثہ بھی اﺅرلوڈنگ کی وجہ سے پیش آیاہے اور میٹاڈور گاڑی میں تینتیس افراد سوار تھے جس سے اندازہ ہوتاہے کہ ان پہاڑی علاقوں میں کس اندھیر گردی کا مظاہرہ کیاجارہاہے اور قوانین نام کی کوئی چیز ہی نہیں ۔انہوں نے کہاکہ صرف زبانی جمع خرچی سے کام لیاجارہاہے اور سڑک حادثات کی روک تھام کیلئے کوئی اقدام نہیں کیاجارہا اور نہ ہی سڑکوں کی مرمت کرکے انہیں قابل آمدورفت بنایاجارہاہے ۔ عاشق خان نے کہاکہ آخر کب تک یہ سلسلہ جاری رہے گا اور لوگ مرتے رہیں گے ۔فیڈریشن کے دیگر ارکان نے بھی حادثے پر دکھ ظاہر کرتے ہوئے زخمیوں کے بہتر سے بہتر علاج اور مرنے والوں کے لواحقین کو ایکس گریشیاءریلیف دینے کی مانگ کی ہے ۔
بجلی کرمچاریوں کا25ستمبر سے ہڑتال پرجانے کافیصلہ
جموں// جموں وکشمیر الیکٹریکل ایمپلائز یونین نے اپنے خدماتی حقوق کے تحفظ کے حق میں25ستمبر سے ہڑتال پرجانے کا فیصلہ کیاہے۔جاری پریس بیان میں یونین کے سیکرٹری نے کہاہے کہ ہمارا مستقبل پاورڈویلپمنٹ اوراس کے تمام سکیموں سے جڑا ہے اوراس مدعے کولیکر یونین کوئی سمجھوتہ کرنے کو تیار نہیں ہے۔ جبب تک بجلی ملازمین کو سبھی خدماتی حقوق جس میںترقیاں وپنیشن وغیرہ شامل ہیں کو مل نہیں پاتے تب تک یونین سڑکوںپر اترکراحتجاج کرے گی۔ انہوںنے مزیدکہا کہ پچھلی بار کمشنر سیکرٹری پی ڈی ڈی کی جانب سے تمام افسران کی موجودگی میں دی گئی یقین دہانیوں کے بعد یونین نے 20اگست کو دی گئی ہڑتال کی کال کوواپس لے لی تھی لیکن کچھ دنوں کے بعد مقامی اخبارات میںمختلف قسم کی خبریںاشاعت ہوئی جن میںکوئی پذیرائی نہیںہے لہذا یونین نے 25ستمبر سے غیرمعائینہ عرصہ تک ہڑتال پرجانے کافیصلہ کیاہے۔
اودہم پور میںاتھلیٹک مقابلوں کاانعقاد
اودھمپور// ضلع سطح پر بین سکولی ایتھلیٹک مقابلہ آرائی کےلئے14سالہ کمسن لڑکیوںنے پولیس لائن اودھمپور کے میدان میں اپنی بہترین کارکردگی کامظاہرہ کیاہے۔کم ازکم28مختلف تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے100بچیوںنے ٹورنامنٹ میںحصہ لیتے ہوئے شاندارکارکردگی کامظاہرہ کیا۔ ڈسٹرکٹ یوتھ سروس اینڈ سپورٹس افسر سودیش کمار چلوترہ کی قیادت میں ضلع سطح پر ٹورنامنٹ کااہتمام کیاگیا۔اس مبارک کے موقع پر سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس رئیس احمدبطورمہمان خصوصی موجود رہے جنہوںنے شرکاءکے ساتھخطاب کرتے ہوئے انہیںکھیل میںمزید دلچسپی اورسرگرمی کے ساتھ کھیلنے کامشورہ دیا۔ 100 میٹر کی دوڑ میں انجلی دیوی جی ایم ایس ‘ ماگنی نتاشا ایم ایس کوٹلی بالا اورانشو دیوی جی ایم ایس شکتی نگر اول ‘دوسری اورتیسری آئی جبکہ200میٹرکی دوڑ کی کیٹاگری میں پالوی شرما جی ایچ ایس‘مالہار‘ پریا جی ایچ ایس جبکہ برہمانا اوروانشکا جی ایم ایس برہمناں اول دوسری اورتیسری نمبر پر آئی ۔اسی طرح600میٹر کی دوڑ میں جی ایم ایس کی ایشا رانی‘ جی ایچ ایس کی آرٹسٹ دیوی جبکہ رجنی دیوی اوربے بی جی ایچ ایس دھاما سے اول دوسری اورتیسر ی نمبر پرکامیاب رہی ۔ لمبی کود کیٹاگری کےلئے جی ایم ایس شکتی نگر کی آنشو دیوی اورجی ایم ایس نکی سے ممتا پہلی اوردوسری نمبر کامیاب ثابت ہوئی۔ اونچی چھلانگ کےلئے جی ایم ایس کی ایشا رانی کے علاوہ نکی اورقریشا جی ایم ایس جھورو بسطور اول اوردوسری نمبرپر کامیاب رہی۔. ڈسکس تھرو کی کیٹاگری میں جی ایم ایس کی راشی اورجی ایچ ایس کی ماگنی اورپریا دیوی نے اول اوردوسری نمبر جیت درج کی ۔کھیل کے دوران افسران میںجو ذاتی طورپر مشاہدہ کررہے تھے میں راج کمار گپتا‘راکیش مودی ‘راج کمار ڈوگرہ µ رمن کمارµ سوم دیو کھجوریہ ‘ونودکھجوریہ کے علاوہ اجیت سنگھذکلدیپ شرماµکنچن بالا‘نیتوی دیوی وغیرہ موجود رہے ۔
فاروق شاہ نے دھارپ میں این آر ڈی ڈبلیو پی سکیم کا معائینہ کیا
جموں //صحت عامہ ، آبپاشی ، فلڈ کنٹرول ، امداد و باز آباد کاری کے کمشنر سیکرٹری فاروق احمد شاہ نے آج دھارپ میں واٹر سپلائی سکیم کا معائینہ کیا ۔ یہ واٹر سپلائی سکیم این آر ڈی ڈبلیو پروگرام کے تحت شروع کی گئی ہے ۔ کمشنر سیکرٹری کے ہمراہ صحت عامہ کے چیف انجینئر اشوک گنڈھوترہ ، سینئر انجینئر مکینیکل اربن اجے سنگھ وزیر اور ایکسین پی ایچ ای جے پی سنگھ اور اجے شرما بھی تھے ۔ دورے کے دوران فاروق شاہ نے کہا کہ حکومت لوگوں کو پینے کا پانی فراہم کرنے کی وعدہ بند ہے اور اس سلسلے میں تمام ممکنہ طریقہ کار عمل میں لایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کئی پائیپڈ واٹر سپلائی سکیمیں پروجیکٹ کے تحت ریاست میں جاری ہیں ۔ فاروق شاہ نے مزید کہا کہ علاقے کے شیڈول کاسٹ 8 ہزار نفوس کو اس سکیم کے تحت پینے کا پانی فراہم کیا جا رہا ہے جس پر 14906 لاکھ روپے خرچ کئے گئے ۔ فاروق شاہ نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ ہر قیمت پر لوگوں کو فراہم کئے جا رہے پینے کے پانی کی صفائی اور ستھرائی یقینی بنائیں ۔ اس کے علاوہ لوگوں کو آبپاشی ضرورتوں کیلئے بھی پانی فراہم کیا جائے ۔ کمشنر سیکرٹری نے افسروں سے کہا کہ نہر کی ڈیسلٹنگ نیچے کی سطح تک کی جانی چاہئیے اور اس عمل میں حاصل شدہ کوڑا کرکٹ صحیح جگہ پر ٹھکانے لگایا جائے ۔ انہوں نے لوگوں سے تاکید کی کہ وہ نہر میں کوڑا کرکٹ نہ پھینکیں اور نہر کا بحاو¿ یقینی بنائیں
پٹوارایسوسی ایشن ضلع اکائی کٹھوعہ کی تشکیل نو
راج کمارضلع صدرجبکہ کامران بٹ نائب صدرنامزد
کٹھوعہ//آل جموں وکشمیرپٹوارایسوسی ایشن ضلع کٹھوعہ کی اکائی تشکیل دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق نئے اکائی ،راج کمارکھجوریہ ضلع صدر، کامران بٹ ضلع نائب صدر،محمدرفیق ملک سیکریٹری، اسراربٹ خزانچی ، شیرسنگھ اکاﺅٹنٹ ،موہندرسنگھ پبلسٹی سیکریٹری پرمشتمل ہے۔بتایاجاتاہے کہ انتخابات صوبائی صدر جموں محمدفاروق ملک ، صوبائی سیکریٹری سلیم محمد، ارون کمارپبلسٹی سیکریٹری اورآرگنائزرمحمدیوسف کی نگرانی میں منعقدہوئے۔
صوبہ جموں میں رہبر تعلیم اساتذہ کی ضلعی سطحی بھوک ہڑتال جاری
سیاسی لیڈران اساتذہ کے تئیں مخلص ہیں توگورنرہاﺅس کے سامنے دھرنادیں: تانترے
جموں // صوبہ جموں کے مختلف اضلاع میں رہبر تعلیم ٹیچرز فورم کی سات روزہ بھوک ہڑتال سنیچر کو چھٹے روز بھی جاری رہی – یہاں جاری ایک پریس بیان کے مطابق اس دوران رہبر تعلیم ٹیچرز فورم کے چیرمین فاروق احمد تانترے نے راجوری اورپونچھ میں بھوک ہڑتال پر بیٹھے اساتذہ کے ساتھ شامل ہو کر سنیچر کو ضلع صدر مقام ریاسی میں بھوک ہڑتال پر بیٹھے اساتذہ کے ساتھ شامل ہوئے – اس موقع پر فورم کے ریاستی چیرمین نے کہا کہ یہ بدقسمتی کا مقام ہے کہ رہبر تعلیم اساتذہ شروع سے ہی سیاسی رسا کشی کا شکار ہوئے – ا±نہوں نے کہا ہے کہ یہ رہبر تعلیم اساتذہ پر وقت وقت پر مختلف ستم ڈھائے گئے جس کو ریاست کے ان اساتذہ نے چلینچ سمجھ کر ہمیشہ ہر مشکل سے باہر آئے – ا±نہوں نے کہا کہ ایمانداری سے اپنے فرائض کو انجام دینے والے اساتذہ کو سیاست کا شکار بنایا گیا جس کی وجہ سے ا±نہیں شروع سے ہی ذہنی قوفت کا سامنا کرنا پڑا ہے – تانترے نے کہا کہ یہ سماج کا وہ حصہ ہے جو قوم کو بناتا ہے اور وہ اپنے حقوق کسی کو دبانے کی اجازت نہیں دیں گے – ا±نہوں نے کہا ہے کہ جموں کشمیر رہبر تعلیم ٹیچرز فورم نے ہمیشہ ریاست کے اساتذہ کے حقوق اور وقار کے خاطر جدو جہد کی ہے اور اسے آگے بھی جاری رکھے گی – ا±نہوں نے گونر انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اساتذہ کے اس جائز مطالبہ کو فوری طور پر پورا کریں تاکہ وہ سکولوں میں جاکر بچوں کو بہتر تعلیم فراہم کر سکیں -ا±نہوں نے کہا ہے کہ رہبر تعلیم استاد نے اپنی زندگی کے حسین اور قیمتی پانچ سال رضاکارنہ طور پر پندرہ سو روپیے کی قلیل ا±جرت پر ریاست کودییے ہیں اور باضابطہ سرکاری حکم نامے کے تحت وہ مستقل ہوئے ہیں -ا±نہوں نے کہا ہے کہ ساتویں پیے کیمشن کو روکنا بلاجواز ہے اور جب تک نہ اسے واگذار کیا جاتا ہے اساتذہ کی جدوجہد جاری رہے گی – تانترے نے مزید کہا ہے کہ آج کل اساتذہ کے خیموں میں ہمدری جتانے والے سیاست دان کل تک حکمران تھے اور ا±س وقت خاموشی اختیار کی ہوئی تھی -ا±نہوں نے کہا ہے کہ وہ ا±ن کا شکریہ ادا کریں گے کہ اگر وہ اساتذہ کی پریشانی کے تئیں مخلص ہیں تو ا±نہیں اساتذہ کے خیموں میں آنے کے ساتھ ساتھ گونر ہاﺅس کے باہر دھرنا دے کر اساتذہ کے حقوق کی وکالت کرنی چاہئے ورنہ خالی ہمدردی جتانے سے اساتذہ برادری کو بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا ہے -اس دوران رام بن ،کشتواڑ ،ڈوڈہ ،ریاسی ،اودہم پور ریاسی اور پونچھ راجوری میں چھٹے روز بھی اساتذہ لگاتار اپنے مطلبات کو لیکر بھوک ہڑتال پر بیٹھے رہے ۔