سرنکوٹ //پونچھ ضلع کے مرہوٹ علاقہ میں فوج کی جانب سے لگائے گئے ایک کیمپ کے دوران مکینوں میں کووڈ سے بچائو کیلئے کٹس تقسیم کئے گئے ۔اس سلسلہ میں بولتے ہوئے کہ فوجی آفیسران نے کہاکہ دیہات میں اس مشکل وقت میں عوام کو بچانے کیلئے فوج کی جانب سے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں سرنکوٹ کے دیہات مرہوٹ میں ایک کیمپ کا اہتمام کیا گیا تھا جس کے دوران مقامی لوگوں کو کووڈ کٹس تقسیم کرنے کے علاقہ عالمگیر وباء سے بچائے کیلئے اختیار کی جانے والی احتیاطی تدابیر کے سلسلہ میں بھی جانکاری فراہم کی گئی ۔اس دوران فوج کی جانب سے کووڈ سے بچائو کے طریقہ کار کے سلسلہ میں پمفلٹ لوگوں میں تقسیم کرنے کیساتھ ساتھ دکانوں کے باہر پوسٹر بھی چسپاں کئے گئے ۔