جموں//نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدردویندرسنگھ رانانے کہاہے کہ مرکزمیں بی جے پی کی قیادت والی حکومت کی غیرسنجیدگی کی وجہ سے سرحدی عوام اذیتیں جھیلنے پرمجبورہیں ۔انہوں نے کہاکہ پونچھ سے کٹھوتہ تک ایل اوسی اورانٹرنیشنل بارڈرپر سرحدی علاقوں میں پاکستان کی گولہ باری جاری ہے جس کے نتیجے میں ہمارے فوجی جوان اورعام شہری ہلاک ہورہے ہیں جس پر حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔ان خیالا ت کااظہاردویندرسنگھ رانا نے اکھنورکے پرگوال سیکٹرکے گولہ باری سے متاثرہ علاقوں کے دورہ کے دوران کیا۔اس دوران دورہ کرنے والے نیشنل کانفرنس کے لیڈران میں سینئرریاستی نائب صدرسرجیت سنگھ سلاتھیہ، سابق وزیر بابورام پال، ریاستی نائب صدور رتن لال گپتا اورٹھاکورکشمیراسنگھ، سابق ایم ایل اے بملالتھرا کے علاوہ دھرم ویرسنگھ جموال، ڈوگرہ، اشوک سنگھ،ڈاکٹرغفور، ماسٹربلدیو سنگھ باہو، ایس سچاسنگھ، سندیپ سنگھ، روہت کیرنی ،تیج پال سنگھ،روہت بالی ودیگران شامل تھے۔اس دوران سرجیت سنگھ سلاتھیہ نے سرحدی گولہ باری میں متاثرہ لوگوں کے ساتھ ہمدردی کااظہارکیااورحکومت کے رویے کوتنقیدکانشانہ بنایا۔سلاتھیہ نے کہاکہ سرحدی عوام کی پریشانیوں کودورکرنے کیلئے کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے جس کی وجہ سے دہائیوں سے لوگ مشکلات سے دوچارہیں۔دویندرراناکی قیادت میں نیشنل کانفرنس لیڈران نے بین الاقوامی سرحدپرپاکستانی گولہ باری کے نتیجے میں دوبی ایس ایف اہلکاروں کی ہلاکت اورایک درجن کے قریب عام شہریوں کوزخمی ہونے کے واقعے کے بعدمتاثرہ سرحدی علاقوں کادورہ کرکے متاثرہ کنبوں کے ساتھ ہمدردی کااظہارکیا۔اس دوران رانانیسرحدی گولہ باری میں انسانی جانوں کے اتلاف پرگہری تشویش کااظہارکرتے ہوئے سرحدی عوام پاکستان کاآسان نشانہ بنے ہوئے ہیں جس کیلئے بی جے پی ذمہ دارہے۔بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت سرحدوں پرکشیدہ حالات کیلئے ذمہ دارہے اورصورتحال کوبہتربنانے میں مکمل ناکام ہوکررہ گئی ہے۔مرکزی حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ سرحدی عوام میں پائے جانے والے عدم تحفظ کے احساس کاخاتمہ کریں لیکن بدقسمتی سے سرحدی مکینوں کیلئے مرکزی حکومت نے کوئی پالیسی مرتب نہیں کی ہے۔انہوں نے کہاکہ گذشتہ چار برسوں سے سرحدپرحالات کشیدہ ہیں اورمرکزی حکومت نے سیزفائر کیلئے کوئی خاطرخواہ اقدامات نہیں کئے ہیں جس کی وجہ سے پاکستان کی گولہ باری کاآسان نشانہ عوام بنے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ریاستی اورمرکزی حکومت عوام کی توقعات پرکھرااُترنے میں ناکام ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی نے 2014کے اسمبلی وپارلیمانی انتخابات کے دوران سرحدی لوگوں سے وعدہ کیاتھاکہ وہ پانچ مرلے زمین دے کران کیلئے رہائش کاانتظام کریں گے۔انہوں نے کہاکہ چارسال کاعرصہ بیت چکاہے لیکن بی جے پی نے سرحدی عوام سے کئے گئے وعدوں کوپورانہیں کیاہے اوروہ پاکستانی گولہ باری کامسلسل نشانہ بنتے آرہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ریاستی پی ڈی پی۔بی جے پی مخلوط حکومت کوسرحدی عوام کی کوئی فکرنہیں ہے