سرنکوٹ //نیشنل کانفرنس کے سابق بلاک صدر بفلیاز مرحوم حاجی بابو خان کا چالیسواں ان کے آبائی گھر بفلیاز میں منایاگیا۔اس موقعہ پر بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔ مرحوم کے چالیسویں کے سلسلے میں ختمات کا اہتمام بھی کیاگیاتھا جس دوران لوگوں نے قرآن خوانی کی اور مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت کی ۔یہ تقریب نیشنل کانفرنس کے سینئر نائب صدر و سابق وزیر سید مشتاق بخاری کی صدارت میں ہوئی ۔اس موقعہ پر بخاری نے بابو خان کو یاد کرتے ہوئے کہاکہ وہ ایک ایسے شخص تھے جو بے لوث طریقہ سے لوگوں کی خدمت کرتے تھے ۔ انہوںنے کہاکہ بابو خان جیسا شخص اب نہیں ملے گا اور آج ان کی یاد ستارہی ہے ۔ بخاری نے کہاکہ اب وہ دعا گو ہیں کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا ہو اور ان کے پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق ملے ۔اس دوران بخاری نے مرحوم بابو خان کے فرزند اکبر ماسٹر پرویز احمد خان کی تاج پوشی بھی کی اور اپنی طرف سے ان کے تئیں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔تقریب میں عام لوگوں کے علاوہ معززین اور نیشنل کانفرنس کے ضلع و بلاک کے عہدیداران بھی موجو د تھے ۔