پونچھ//پونچھ میں بچیوں کے مدرسہ میں بجلی کی بحالی کے لئے منتظمین نے محکمہ کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ جامعہ فاطمة الزہراءسلام جوکہ بچیوں کا مدرسہ ہے میں عرصہ دراز سے بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے مشکلات کا سامنا تھا۔متعلقہ محکمہ کے ایگز یکٹو انجینئر ارشاد حسین نے اپنا عہدہ سنبھالتے ہی مدرسہ کی انتظامیہ کا ایک وفد ان سے ملاقی ہواتو انہوں نے شکایت کا ازالہ کوتے ہوئے بچیوں کے مدرسے میں بجلی کی بحالی کو یقینی بنایا ۔ مدرسہ کے مہتمم سید آفتاب حسین شاہ نے ایکس ای این کی ستائیش کرتے ہوئے کہا کہ موصوف کی قیادت میں محکمہ نے ان کی مشکل کو حل کر دیا ہے ۔مدرسے کے منتظمین نے انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ عوامی مسائل کو حل کرنے کےلئے آپسی اشتراک سے کام کیا جائے گا۔