جموں//پچاس طلاب کے ایک گروپ نے وزیرا علیٰ محبوبہ مفتی سے ملاقات کی جو ملک کے مختلف ریاستوں کا دورہ مکمل کرنے کے بعد واپس آئے تھے۔دورے کا اہتمام بی ایس ایف کے جموں فرنٹ ائیر ہیڈ کوارٹر نے کیا تھااور یہ طلاب ضلع پونچھ ، راجوری ، سانبہ ، کٹھوعہ اور جموں سے لائے گئے تھے۔دورے کے دوران طلاب نے جے پور ، آگرہ ، دلی ودیگر اہم جگہوں کی سیر کی اور چند اہم شخصیات سے ملاقات کی۔وزیرا علیٰ نے امید ظاہر کی کہ اس سیر کی بدولت طلاب کو ملکی سطح پر موجود تاریخی وتمدنی وراثت کی جانکاری حاصل ہوئی ہوگی اور ان تجربات کو وہ ہمیشہ یاد رکھیں گے۔