لورن کے لوگ محکمہ امورصارفین پر برہم
حسین محتشم
پونچھ//ریاستی سرکار اگرچہ بڑے بڑے دعوے کر رہی ہے کہ لوگوں کو بنیادی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں تاہم زمینی سطح پر لوگ ان سہولیات سے محروم ہیں ۔لورن کے مقامی لوگوں نے محکمہ امور صارفین پر غفلت شعاری کا الزام لگایا ہے۔ان کاکہناہے کہ علاقہ کے لوگ راشن کیلئے ترس ر ہے میںاورکچھ لوگوں کے مطابق انہیں پانچ یا چھ مہینے میں ایک بار راشن فراہم کیا جاتا ہے۔لوگوں کاکہناہے کہ راشن گھاٹوں پر کھانڈ 35روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے اور حقداروں کو کھانڈ سے محروم رکھا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو سرکاری ریٹ کے مطابق پچیس روپے فی کلو کھانڈ ملنی چاہئے لیکن راشن گھاٹوں پر تعینات ملازم اپنی من مرضی چلاتے ہیں ۔ انہوں نے لورن کے سرکاری ڈپوئوں پر لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم ہونے کا الزام لگایا۔انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے اپیل کی کہ وہ ذاتی مداخلت کریںاور لوگوں کو راشن و کھانڈ وقت پر فراہم کرائیں ۔
تھنہ منڈی میں تیل خاکی کی شدید قلت
طارق شال
تھنہ منڈی // تھنہ منڈی کے لوگوںنے محکمہ خوراک ، شہری رسدات و امورصارفین پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ تیل خاکی ڈیلران کے ساتھ امتیازی سلوک کر رہاہے جسکی وجہ سے تھنہ منڈی میں تیل خاکی کی قلت پائی جاتی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ محکمہ تیل خاکی ڈیلران کو ماہانہ ایک ڈرم تیل خاکی فراہم کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ تھنہ منڈی میں متعدد ڈیلر تعلیم یافتہ ہیں اور دکان کا ماہانہ کرایہ 1500 روپے سے کم نہیں ہے، انہیںلائسنس کو ہر سال ریونیوکروانا پڑتاہے جس کیلئے فیس 1000 اور 2000 روپے سرکاری خزانے میں جمع کی جاتی ہے۔انہوںنے کہاکہ محکمہ ان بیروزگا رنوجوانوں کو دربدر کررہاہے اور ان کا روزگار چھیناجارہاہے ۔انہوں نے کہا کہ اکتو بر کا مہینہ اپنے اختتام پر ہے جبکہ اس ماہ کا تیل خاکی تھنہ منڈی ڈیلران کو فراہم نہیں کیا گیا۔ اس ضمن میں جب اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ امور صارفین راجوری جاوید احمد سے بات کی گئی تو انہوں نے کہاکہ محکمہ کوشش کر رہاہے اور امید ہے کہ منگل کے روز تھنہ منڈی میں تیل خاکی بھیجا جائے گا۔
منگوٹہ میں گھاس خاکستر
طارق شال
تھنہ منڈی //تھنہ منڈی کے علاقہ منگوٹہ میں ایک شخص کا گھاس نذر آتش ہو گیا ہے۔ منگوٹہ زیارت کے قریب اتوار اور پیر کی درمیانی شب کو محمد شکیل ولد گلاب دین کی سوکھے گھاس کی گٹھری کو آگ لگنے سے شعلے اٹھنے لگے جس کو دیکھ کر مقامی لوگ بڑی تعداد میں جمع ہوئے اور انہوںنے آگ بجھانے کی کافی کوشش کی لیکن دیکھتے ہی دیکھتے سوکھے گھاس کی پوری گٹھری راکھ کا ڈھیر بن گئی اوراسکے نزدیک مکی کی لڑی کو بھی نقصان پہنچا۔ پولیس نے رپورٹ درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہے ۔
سرحدی مکینوں کے ساتھ پولیس کا اجلاس
راجوری //راجوری پولیس نے حد متارکہ پر آباد کیری علاقے کے لوگوںکے مسائل سننے کیلئے پونتھل گائوں میں ایک اجلاس منعقد کیا ۔اس دوران پونتھل ، چٹی بکری ، رتل بسالی ، رتی مٹی ، دھرا سمبلا ، شاہپور ، ڈونگی ،منیالاں و دیگر علاقوں کے لوگوں نے بھی شرکت کی ۔یہ تمام گائوں حد متارکہ پر واقع ہیں ۔یہ اجلاس ایس ایس پی راجوری یوگل منہاس کی ہدایت پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر جسونت سنگھ کی قیادت میں منعقد ہواجس میں پولیس چوکی چنگس کے انچارج فرید احمد اور دیگر افسران بھی موجو دتھے ۔مقامی لوگوں نے کہاکہ علاقے میں ٹریفک کاکوئی نظام ہی نہیں اور انہیں گاڑیوں کی قلت سے شدید مشکلات کاسامناہے ۔ انہوںنے کہاکہ مزید بسیں لگائی جائیں ۔انہوںنے کہاکہ علاقے میں بی اے ڈی پی کے تحت مزید ترقیاتی کام شروع کئے جائیں ۔اس دوران مقامی لوگوں نے گھاس کٹائی کا مدعا اٹھایا اور سیول انتظامیہ سے اپیل کی کہ فوج کے ساتھ بات چیت کی جائے تاکہ انہیں اپنی زمینوں تک جانے کی اجازت مل سکے ۔جسونت سنگھ نے مقامی لوگوں کو یقین دلایاکہ وہ ان کے مسائل متعلقہ حکام کے نوٹس میں لاکر حل کرائیںگے ۔انہوںنے کہاکہ پولیس حکام سرحدی علاقوں کے مسائل سے واقف ہیں اور انہیں حل کرنے کی پوری پوری کوشش کی جائے گی ۔
مہلوک پولیس اہلکارسرکاری اعزاز کیساتھ سپردخاک
جا وید اقبال
مینڈھر// مینڈھر کے علا قہ کلر موہڑہ سے تعلق رکھنے والے پولیس اہلکار کی آخری رسومات پورے اعزاز کے ساتھ انجام دی گئیں ۔واضح رہے کہ اس پولیس اہلکار کی گزشتہ روز بانڈی پورہ کے حاجن علاقے میں جنگجوئوں کے ساتھ تصادم کے دوران ہلاکت ہوگئی تھی جسے پیر کے روز بڑی تعداد میں لوگوں کی موجودگی میں سپرد خاک کردیاگیا۔ ظہیر عبا س خان نامی یہ اہلکار اپنے پیچھے بیوی اور تین چھو ٹے چھو ٹے بچے چھو ڑ گیاہے ۔ اس دوران ظہیر عبا س کی نعش کو جمو ں کشمیر پو لیس نے پو رے عزاز کے ساتھ سلا می دی۔ اس مو قعہ پر سابق ممبر قانون ساز کونسل مرتضیٰ احمد خان ،ایس ایس پی پونچھ راجیو پا نڈے، ضلع تر قیا تی کمشنر پونچھ، ایس ڈی ایم مینڈھر، ایس ڈی پی او مینڈھر، سی ایم او پو نچھ ، ایس ایچ او گو رسائی، ایس ایچ او سرنکو ٹ، ڈی ایس پی ٹر یفک پولیس ،وسیم خان اور بڑی تعداد میں دیگر لوگ بھی موجود تھے ۔بعد ازآں ہز ارو ں لو گو ں نے ہائی سکول ناڑ میں نما ز جنا زہ ادا کی اور پھر اسے پرنم آنکھوںسے سپردخاک کردیاگیا۔
سیاسی کارکنان کی پیپلز پارٹی میںشمولیت کا دعویٰ
کشتواڑ//پیپلزپارٹی یونائٹیڈ نے متعدد کارکنان کی پارٹی میں شمولیت کا دعویٰ کیا ہے ۔ یہاں جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق عبدالغفار بٹ، دیوان چند، مینا دیوی، فریدہ بیگم، نسیمہ بیگم، ساکشی دیوی، راحیلہ بانو، اشتیاق حسین، ساحل کمار، رئیس احمد اور دیگر لیڈران نے پارٹی کی پالیسی او ر پروگرام نے پی پی یو کے بانی مرحوم غلام رسول ڈلوال کے مشن سے متاثر ہو کر پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ ان کارکنان کا پارٹی میں استقبال کرتے ہوئے چیئر مین اعجاز نائیک نے کہا کہ پارٹی آئین ہند کے تحت جموںکشمیر کو حاصل خصوصی اختیارات کی بحالی کے لئے جد و جہد جاری رکھے گی ۔ پارٹی کی مجلس عامہ کے کے اجلاس میں ڈیلی گیٹ سیشن میں پیش کی جانے والی قرار دادوں میں کہا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی یونائٹیڈ ریاست کے تینوں خطوں کے عوام کو اعتماد می لے کر جموں کشمیر کو موجودہ غیر یقینی صورتحال سے باہر نکالنے کے لئے ہر ممکن کوشش کرے گی۔