جموں//قانون ،انصاف اور پارلیمانی امور نے بدھوارکو جموں کشمیر لاآفیسرس (گزیٹیڈ) کی ترقیوں کے احکامات صادر کئے۔ایک حکم کے مطابق حکومت کی طرف سے منظوری /باضابطہ بنائے جانے تک،قریشی طارق محمود،ایڈیشنل سیکریٹری کو اپنے ہی گریڈ اورتنخواہ پرترقی دے کر سپیشل سیکریٹری بنایا گیا ہے تاہم انہیں قواعدکے تحت چارج الائونس دیئے جائیں گے۔تاحکم ثانی قریشی طارق محمود قانون انصاف اور پارلیمانی امور محکمے میں ہی کام کرتے رہیں گے۔اس دوران ایک اور حکم کے مطابق محکمہ قانون نے پبلک سروس کمیشن /محکمہ جاتی ترقیاتی کمیٹی کی طرف سے تصدیق کئے جانے تک ریاض احمد ریاض،مہ جبین،اورحمیداللہ بٹ سینئر لاافسروں کوایڈیشنل سیکریٹریوں کے طورعبوری ترقی دی گئی۔وہ اپنے ہی گریڈ میں اپنی ہی تنخواہ پرکام کریں گے تاہم انہیں چارج الائونس دیاجائے گااورعبوری ترقی مشروط ہوگی۔ اس دوران ایڈیشنل سیکریٹری ریاض احمد ریاض کوتبدیل کرکے دیہی ترقی محکمے میں ایڈیشنل سیکریٹری(لیگل) بنایا گیا ہے۔ایڈیشنل سیکریٹری مہ جبین کو ڈائریکٹوریٹ آف لٹگیشن ،کشمیر سے جہلم توی فلڈ رکاوری پروجیکٹ میں عہدے کے ساتھ تبدیل کیا گیا۔اس کے علاوہ ایڈیشنل سیکریٹری حمیداللہ کو دیہی ترقی محکمے سے تبدیل کرکے کان کنی محکمے میں تعینات کیا گیا ہے۔اسی طرح سینئر لاافسروکاس چندر جو اس وقت تعمیرات عامہ محکمہ میں تعینات ہیں ،کو عہدے کے ساتھ اعلیٰ تعلیم محکمے میں بھیج دیاگیا ہے اور ایڈیشنل سیکریٹری جاویداحمد شگو سے اضافی چارج واپس لیا گیا۔ تاہم وکاس چندر اگلے احکامات تک جے کے پی سی سی کے قانونی امور دیکھتے رہیں گے۔ایک اور حکم میں محکمہ قانون نے ڈپٹی لیگل ریممبرنسرآشیش گپتا،سہیل مظفر،سیدسرفرازظہورضوی،خورشیداحمد بٹ اور سجاد النبی گاشرو کواپنے ہی گریڈ اور تنخواہ پرایڈیشنل سیکریٹریزبنایا گیا ۔انہیں تاہم چارج الائونس قواعد کے تحت دیاجائے گا۔یہ افسر مزیداحکامات تک فی الحال اپنی ہی جگہ کام کرتے رہیں گے۔