پونچھ//معذوروں کے چہروں پر مسکراہٹ لانے اور ان کو راحت پہنچانے کی کوشش جاری رکھتے ہوئے محکمہ سماجی بہبود کی جانب سے پونچھ کے 10منتخب معذور افراد میں موٹر سائیکلیں (سکوٹیاں)تقسیم کی گئی ۔اس حوالے سے محکمہ سماجی بہبود کی جانب سے ایک تقریب منعقد کی گئی جہاں لیفٹیننٹ گورنر کا خصوصی خطاب انٹر نیٹ کے ذریعہ برائے راست سناگیا ، جس کے بعد ان معذور افراد کو موٹر سائیکل کا تحفہ دیاگیا۔ اس سہولت کے ملنے کے بعد معذور افراد نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ انتظامیہ کے مذکورہ قدم سے ان کو سہولیات میسر ہونگی ۔ واضح رہے کہ جسمانی طور پر معذور افراد کی مدد کے لئے سرکارکی جانب سے مختلف اسکیمیں چلائی جارہی ہیں جس کے ذریعہ معذور افراد کو مراعات اور دیگر سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔اس موقعہ پر موجود سماجی و سیاسی شخصیات نے محکمہ سماجی بہبود کے افسران کی سراہناکی۔انھوں حکومت کے گائڈ لائنس کے مطابق 10 معذور افراد کو موٹر سائیکل ملنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے تحت جسمانی اور ذہنی طور پر معذور افراد کیلئے کئی سکیمیں موجود ہیںجبکہ محکمہ سماجی بہبود چاہئے کہ وہ ان سکیموں کو معذور افراد تک پہنچائیں۔