کوٹرنکہ// کوٹرنکہ میں محکمہ تعلیم کی طرف سے ایک سمینار منعقد کیا گیا جس کی صدارت ایس ڈی ایم کوٹرنکہ گوپال سنگھ نے کی ۔اس سمینار میں تحصیلدار کوٹرنکہ محمد رفیق، زونل آفیسر چوہدری صلاح محمد،زیڈ ای پی او محمد سخی،چوہدری محمد شفیع، ٹھاکر پورن سنگھ ،محمد یوسف ، عبدالرزاق وغیرہ نے بھی شرکت کی ۔ سیمینار منعقد کرنے کا مقصد اساتذہ کو سکولوں میں حاضری یقینی بنانے اور سکولوں میں انہیں وطلباء کو درپیش مسائل کے بارے میں جانکاری حاصل کرناتھا۔اس موقعہ پر سکولوںسے جڑے مسائل اجاگر کئے گئے اور زیڈ ای او صلاح محمد نے بتایاکہ128سکولوں میں بجلی نہیں ،60سکولوں میں بیت الخلاء نہیں جبکہ 26میںکچن شیڈ نہیں ۔ایس ڈی ایم نے یقین دلایاکہ وہ ان مسائل کے حل کیلئے حکام سے بات کریںگے ۔