جموں//ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن جموں راکیش کمار سرنگل نے گورنمنٹ ہائرسکینڈری سکول سنجوان میں سوچھتا مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پربولتے ہوئے ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن پروگرام کی اہمیت پر روشنی ڈالی اورکہاہے کہ اس پروگرام کا بنیادی مقصد ” ایس ایچ ایس“ پرزوردیناہے تاکہ عام شہریوںکے ساتھ طلبا اورطلبات میں صفائی رکھنے کا جذبہ بڑھے۔انہوںنے کہا کہ پاخانوں کی صفائی ہی نہیں بلکہ پورے ماحولیات کو صاف وستھر ا ر کھنے کےلئے سٹاف اور طلباءکے رویہ میںبھی تبدیلی لانے کی اشد ضرورت ہے جس سے سماج میں بہتری کے ساتھ تبدیلی یقینی ممکن ہوسکتی ہے۔ اس موقع ایجوکیشن آفیسر جموں شری جے کے سوڈان ‘ میر سلطانہ کوثر‘پرنسپل گورنمنٹ ہائرسکینڈری سکول سنجوان اورڈاکٹرجگدیش نے بھی پروگرام کی اہمیت پرروشنی ڈالی۔ بعداازاں ڈائریکٹرایجوکیشن کے ساتھ طلباءاورطلبات کا آپسی ملاقات کا سلسلہ شروع ہوا اورصفائی مہم کے لئے سماج میںبیداری لانے کی ضرورت پرزوردیاگیا۔