راجوری//سندر بنی اور نوشہرہ میں اچانک معائنے کے دوران تحصیلداور اور سی ڈی پی او سمیت دس افسران ڈیوٹی سے غیر حاضر پائے گئے جبکہ کئی دفاتر مقفل پائے گئے ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد ممتاز علی نے دونوں سب ڈیویژنوں میں لگ بھگ بیس دفاتر کا اچانک معائنہ کیا جس دوران سندر بنی میں ٹریجری افسر ، تحصیلدار سپلائی افسر ، رینج فارسٹ افسر ، پروجیکٹ افسر آئی سی ڈی ایس اور تحصیلدار بیری پتن ڈیوٹی سے غیر حاضر پائے گئے ۔اس دوران پایاگیاکہ کئی افسران سرکاری دورے پر ہیں لیکن انہوںنے اس حوالے سے رجسٹر کو برقرار نہیں رکھا۔ایڈیشنل ڈی سی کی رپورٹ کی بنیاد پر دس افسران کی تنخواہیں روکنے کا حکم جاری کیاگیا ۔ جن افسران کی تنخواہ روکی گئی ہے ان میں تحصیلدار بیری پتن امت اپادھیائے ، سی ڈی پی او سندر بنی سدھیر بالی ، آئی سی ڈی ایس ایس اے منجیت سنگھ اور سپروائزر وینا رانی ، ٹریجری افسر سندر بنی ، نائب تحصیلدار بیری پتن اور دو دیگر ملازمین بھی شامل ہیں ۔اچانک معائنہ کرنے کی یہ ہدایت ڈپٹی کمشنر راجوری کی طرف سے ملی تھی ۔ اس دوران پایاگیاکہ ایس ڈی ایم ، اے ای ای پی ایچ ای ، اسسٹنٹ رجسٹرار کاپریٹو، بورڈ آف سکول ایجوکیشن ، پی ایچ سی بالشامہ اور بی ڈ ی او لمبیڑی میں تمام عملہ غیر حاضر ہے ۔ذرائع نے بتایاکہ کچھ غیر حاضر افسران کے بارے میں بتایاگیاتھاکہ وہ دورے پر ہیں لیکن ان کے جائے وقوع کے بارے میں پتہ کیاگیاتو وہ جموں میںتھے ۔