راجوری // راجوری کے گائوں مبارکپورسے سوڑہ گلی روڈ پر تارکول نہ بچھائے جانے پر مقامی لوگوں نے محکمہ پی ایم جی ایس وائی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی ۔مظاہرین کاکہناتھاکہ محکمہ نے اس سڑک پر دوسال قبل بجری اوردیگر میٹریل بچھادیاتھا جس کے بعد آگے کاکام ابھی تک شروع ہی نہیں کیاگیا۔ریلی کی قیادت سماجی کارکن یوگیش شرماکررہے تھے ۔ریلی کے شرکاء نے ڈپٹی کمشنر راجوری سے اپیل کی کہ وہ اس سلسلے میں ذاتی مداخلت کرکے سڑک پر تارکول بچھانے کی ہدایت دیں ۔ انہوں نے پی ایم جی ایس وائی کے خلاف جم کرنعرہ بازی کرتے ہوئے کہاکہ متعلقہ محکمہ عوام کی امنگوں کے ساتھ کھلواڑ کررہاہے اور انہیں تارکول نہ بچھائے جانے کی وجہ سے سخت مشکلات کاسامناہے ، خاص کر علاقے میں جب کوئی شخص بیمار ہوجائے تواسے اسپتال پہنچانے کیلئے مشکلات درپیش آتی ہیں۔انہوں نے ضلع انتظامیہ کومتنبہ کرتے ہوئے کہاکہ اگر اگلے دوروز میں مبارکپورسڑک بذریعہ منکوٹ کام شروع نہ کیاگیاتوجموں پونچھ شاہراہ کو بند کرکے دھرناد یاجائے گا۔