مینڈھر//جا وید اقبال//ما ہ رمضان کی آمد کے سلسلہ میں ایس ڈی ایم مینڈھر کی قیا دت میں اچانک مینڈھر با زار کا معا ئنہ کیا گیا جس دوران کئی کو نٹل گلی سڑی سبز یا ں اور مٹھا ئیوں کو ضائع کیا گیا جبکہ 12ہز ار روپے جر ما نہ بھی وصول کیا گیا ۔ما ہ رمضان کے پیش نظرمینڈھر انتظامیہ نے ایس ڈی ایم مینڈھر راہل یا دو کی قیا دت میں اچانک مینڈھر با زار کا معا ئنہ کیا جس دوران ٹیم نے دوکا نداروں کو گلی سڑی سبز یا ں اور غیر معیا ری مٹھائی فر وخت کر نے پر سخت تنبیہ کرتے ہوئے کہاکہ وہ تازہ اشیاء فروخت کریں اور ریٹ لسٹ چسپاں کریں۔قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے دوکانداروں پر 12ہزار روپے جر مانہ بھی وصول کیاگیا۔اس موقعہ پر ایس ڈی ایم نے دوکانداروں کو ہدایت دی کہ وہ رمضان کے دوران گراں فروشی نہ کریں اور مناسب قیمتوں پر سامان فروخت کیاجائے ۔ انہوںنے کہاکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔