جموں //لفٹینٹ گورنر کے مشیر نتیشور کمار نے یہاں سول سیکرٹریٹ میں اپنی یومیہ میٹنگیں جاری رکھتے ہوئے لفٹینٹ گورنر کی ہدایات کی عمل آوری کا جائیزہ لیا ۔ ڈپٹی کمشنر وںسے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل سیکرٹری نے اُن کے اضلاع میں چلائے جا رہے موبائیل ایپ اور ویب پورٹل سے متعلق تفصیل طلب کی اور عوام کی ان اپلیکیشن کے تئیں رحجانات کے بارے میں بھی جانکاری طلب کی ۔ ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ نے انہیں بتایا کہ ریونیو کورٹ ایپ گذشتہ کئی ہفتوں سے کامیابی سے چلایا جا رہا ہے اور اس میں حال ہی میں ایس ایم ایس الرٹ کا اضافی عنصر بھی شامل کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ ویب پر مبنی پنچائت ڈیولپمنٹ انڈکس بھی چلایا جا رہا ہے اور اس کی موبائیل اپلیکیشن عنقریب شروع کی جائے گی ۔ کلگام میں اطلاع ایپ کامیابی سے چلائی جا رہی ہے اور عنقریب اسے آزمائشی طور عوام کیلئے بھی شروع کیا جائے گا ۔ شروع کرتے ہی اپلیکیشن عوام کو کسی بھی ہنگامی صورتحال بشمول حادثات ، جرائم وغیرہ رپورٹ کرنے کیلئے پلیٹ فارم فراہم ہو گا ۔ ضلع پلوامہ کے جی پی ایس ٹریکنگ ایپ زاید از 30 سرکاری ہنگامی گاڑیوں کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے اور اس کے لائیو فیڈ کی نگرانی میونسپلٹی خدمات کو استوار کرنے کیلئے کر رہی ہیں ۔ اس کے علاوہ ایک سی ایس آر پورٹل تعاون بھی ضلع انتظامیہ نے شروع کیا ہے تا کہ انتظامیہ ، ضلع کی رضا کار تنظیموں اور دیگر ایسے ہی اداروں کیلئے ایک عام پلیٹ فارم قائم کیا جا سکے ۔ سرینگر اور شوپیاں اضلاع میں بھی جی پی ایس ٹریکنگ منصوبے کامیابی سے کام کر رہے ہیں ۔ سرینگر ضلع کا ای لائیبریری ایپ شروع کرنے کیلئے تیار ہے ۔ ضلع ڈوڈہ کا زمینداری ایپ بھی کامیابی سے چلایا جا رہا ہے ۔ ایپ کا مقصد ضلع میں تعلیمی شعبے میں بہتری لانا ہے ۔ جموں انتظامیہ کے اپلیکیشن منیجمنٹ سسٹم کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جموں نے کہا کہ اپلیکیشن کی طبعی کاپیوں کو ڈیجٹائیزڈ کر کے گوگل فارمز پر اپ لوڈ کیا گیا ہے ۔ ان اپلیکیشن کی پیش رفت ڈپٹی کمشنر ایک آن لائین ڈیش بورڈ کے ذریعے نگرانی کرتے ہیں ۔ ای رنٹ پے منٹ سسٹم بھی کامیابی سے ضلع انتظامیہ کی جانب سے چلایا جا رہا ہے اور اب تک اس کی وساطت سے قریباً 20 کروڑ روپے کی رقم بطور کرایہ وصول کی گئی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر سانبہ نے کہا کہ ضلع سانبہ کا شکائتی پورٹل کامیابی کے ساتھ چالو ہے جس پر عوام اپنی شکایات اور اراضی کے معاوضے کی درخواستیں ، آفاتِ سماوی امداد کیلئے درخواستیں اور دیگر معمول کی شکائتیں درج کر رہے ہیں ۔ پرنسپل سیکرٹری کو بتایا گیا کہ اودھمپور کا سکون ایپ کامیابی کے ساتھ کام کر رہا ہے اور اب تک ایس ڈی آر ایف کے تحت ایپ کے ذریعے 1.75 کروڑ روپے کی امداد واگذار کی گئی ہے ۔ اسی طرح میونسپلٹیوں کیلئے ای چالان اپلیکیشن سے بھی ضلع انتظامیہ کی جانب سے ٹیکس وغیرہ کے واجبات وصول کئے جا رہے ہیں ۔ پرنسپل سیکرٹری کو بتایا گیا کہ پی ایم جے اے وائی صحت سکیم کے تحت 43.67 لاکھ درخواستیں درج کی گئی ہیں جن میں 35.35 لاکھ کے حق میں گولڈن کارڈ جاری کئے گئے ہیں اور 12.35 لاکھ کنبوں کی جانچ پڑتال کی گئی ۔ پرنسپل سیکرٹری نے دیگر محکموں کے ترقیاتی منصوبوں جن میں بجلی ، سکل ڈیولپمنٹ ، قبائلی امور ، جنگلات ، جل شکتی ، داخلہ ، امداد باہمی ، سائینس و ٹیکنالوجی ، پشو و ماہی پالن ، صنعت و حرفت ، ٹرانسپورٹ وغیرہ محکموں کے ترقیاتی منصوبوں کا بھی جائیزہ لیا ۔