سرینگر/جموں کشمیر کے لداخ خطے میں جمعرات کو درمیانہ درجے کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔
حکام کے مطابق یہ زلزلہ جو آج صبح آٹھ بجکر بائیس منٹ پر محسوس کیا گیا، ریکٹر سکیل پر4.6ریکارڈ کیا گیا۔
اس کا مرکز لداخ خطے کا کرگل علاقہ تھا تاہم اس سے کسی جانی یا مالی نقصان کی ابھی تک کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔