جموں//ممبر پارلیمنٹ نذیر احمد لاوے نے راج بھون میں گورنر این این ووہر ا کے ساتھ ملاقات کی۔اس دوران انہوں نے گورنر کو ریاست کی موجودہ صورتحال سے جڑے کئی اہم امور کے حوالے سے اپنے تجاویز اور آرا سے آگاہ کیا۔ اس دوران قانون ساز کونسل کے سابق چیئرمین عبدالرشید ڈار نے راج بھون میں گورنر این این ووہر اکے ساتھ ملاقا ت کی۔اس موقعہ پر انہوں نے گورنرکے ساتھ ضلع اننت ناگ کی ترقی سے جڑے معاملات اور ریاست کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ گورنرنے ان پر زور دیا کہ وہ عوامی بہبود کی کوششیں جاری رکھیں۔دریں اثناء ایم ایل سی سریندر امباردار نے آج راج بھون میں گورنر این این ووہر اکے ساتھ ملاقا ت کی۔اس موقعہ پر انہوں نے گورنر کو حالیہ اسمبلی اجلاس کے دوران اُٹھائے گئے معاملات اور کشمیری پنڈت مائیگرنٹوں جڑے امور کے بارے میں جانکاری دی ۔