قومی صاف ہواپروگرام ڈپٹی کمشنر سرینگر نے سٹی ایکشن پلان کا جائزہ لیا

سرینگر//قومی صاف ہوا پروگرام کے تحت سرینگر میں ہواکامعیار بہتر بنانے کیلئے سٹی ایکشن پلان کے نفاذ کاڈپٹی کمشنر سرینگر نے حکام کی ایک میٹنگ میں جائزہ لیا۔میٹنگ کے آغازمیں ڈپٹی کمشنر نے قومی صاف ہوا پروگرام کے تحت سرینگر شہر کے ایکشن پلان کا تفصیلی جائزہ لیا۔میٹنگ کے دوران قومی صاف ہواپروگرام کے مختلف پہلوئوں پرتفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔اس موقعہ پرڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسروں کو بتایاکہ فوری طور سالانہ ایکشن پلان بنائیں جس میں چھوٹی سے چھوٹی تفصیل بھی درج ہو۔انہوںنے ایس ایم سی سے بھی کہا کہ وہ شہر کے پانچ ہاٹ سپاٹس کے بارے میں بھی ایکشن پلان مرتب کریں۔