گاندربل//پین اِنڈیا بیداری اور عوامی رَسائی پروگرام کے تحت اور ’’ آزادی کا امرت مہااُتسو‘‘ کی یاد میں ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اَتھارٹی (ڈی ایل ایس اے ) گاندربل نے پیر کو ’’ قبل از گرفتاری ، گرفتاری اور ریمانڈ کے مرحلے میں قانونی مدد ‘‘ کے موضوع پر ایک ویبنار کا اِنعقاد کیا۔ویبنارڈسٹرکٹ لیگل سروس اتھارٹی گاندربل چیئرپرسن شازیہ تبسم اور سیکریٹری ڈی ایل ایس اے گاندربل کی رہنمائی میں منعقدہوا۔سیکریٹری ڈی ایل ایس اے گاندربل نے پروگرام کی صدارت کی اور ایڈوکیٹ عمر رشید وانی اور ایڈوکیٹ امت المعراج کلیدی مقررین تھے۔ پروگرام کے دوران ایڈوکیٹ عمر رشید وانی اور ایڈوکیٹ امت المعراج نے قانون کی متعلقہ دفعات اور بیک وقت گرفتاری اور ریمانڈ سے متعلق فیصلے اور ملزمان کی گرفتاری ، گرفتاری اور ریمانڈ کے مرحلے میں قانونی خدمات کوبڑھانے کی ہدایات پر روشنی ڈالی ۔ویبنار میں ضلع گاندربل کے جوڈیشل افسران ، پولیس افسر ، وکلاء اور پی ایل ویز وغیرہ نے شرکت کی۔پروگرام کی نظامت ایڈوکیٹ شگفتہ نبی نے انجام دی۔