منجا کوٹ //منجا کوٹ تحصیل کے گلہوتی علاقہ میں فوج کی جانب سے ایک بیداری پروگرام منعقد کیا گیا جس کے دوران لوگوں کو کووڈ کے سلسلہ میں بیدار کیا ہے ۔اس پروگرام کے دوران فوجی ماہرین نے لوگوں کو احتیاطی تدابیر کیساتھ ساتھ کووڈ ویکسین کی اہمیت کے سلسلہ میں بھی تفصیلی جانکاری فراہم کی ۔فوجی ماہرین نے کہاکہ موسم کی تبدیلی کی وجہ سے ہونے والے وائرل بخار اور کووڈ میں فرق ہے تاہم کچھ افراد کووڈ کو وائرل بخار سمجھ کر گھروں میں ہی رہتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ سماج کے ہرایک فرد کو چاہئے کہ وہ کووڈ کے پھیلائو کو کم کرنے کیلئے اپنا رول ادا کرے ۔انہوں نے کہاکہ سماج میں کچھ افراد کی جانب سے خوف و ہراس پھیلانے کی کوششیں کی جارہی ہیں تاہم لوگوں کو بغیر ڈر کے ٹیسٹ کروانے کیساتھ ساتھ ویکسین بھی لگوانی چاہئے ۔انہوں نے کہاکہ فوج کی جانب سے کووڈ کی جانچ کے ساتھ ساتھ لوگوں کو بیماری کے سلسلہ میں بیدار کرنے کیلئے مہم چلائی جارہی ہے جبکہ اس سلسلہ میں متعدد مقامات پر اس سے قبل بھی پروگرام منعقد کئے گئے ہیں ۔