راجوری //1971کی جنگ میں ہوئی شاندار کامیابی کے سلسلہ میں انڈین آرمی کی جانب سے راجوری ضلع کے نکہ اور تر کنڈی سیکٹر میں وجے مشعل کو لے کر ایک تقریب کا اہتمام کیا ۔اس سلسلہ میں فوج کی بھمبر گلی بریگیڈ کی جانب سے ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا تھا جس کے دوران وجے مشعل کا شاندار استقبال کیا گیا ۔پاک فوج کی چوکی کے سامنے انڈین آرمی کی جانب سے ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں اعلیٰ آفیسران نے بھی شرکت کی ۔اس سے قبل پیر کے روز ملک بھر کے دیگر حصوں سے ہوتی ہوئے وجے مشعل راجوری پہنچی تھی ۔اس دوران کئی ایک سبکدو ش فوجیوں ،علاقہ کے معززین اور بچوں نے بھی شرکت کی جس کے بعد مشعل کو میر پور لیا گیا ۔