جموں//تعلیم کے وزیر الطاف بخاری نے کل قانون ساز اسمبلی میں کہا کہ مرکزی وزارتِ ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ نے ریاست سے درخواست کی ہے کہ وہ سنٹرل یونیورسٹی کشمیر کے مستقل کیمپس کی تعمیر کیلئے متبادل اراضی فراہم کرے ۔ شیخ اشفاق جبار کے توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے وزیر نے کہا کہ ایم ایچ آر ڈی کی ہدایات کے مطابق یونیورسٹی حکام کو تعمیراتی کام روکنے کیلئے کہا گیا ہے ۔