مینڈھر//تحصیل انتظامیہ نے حرکت میں آکر قصبہ میں ہو رہی نا جا ئزتجاوزات اور غیر قانونی پا رکنگ کے خلاف کار روائی کی ۔جمعہ کو تحصیلدار مینڈھر شہزاد لطیف خان اور ایس ڈی پی او مینڈھر ریا ض تا نترے نے مینڈھر قصبہ میں ہو رہی نا جا ئز تجا وزات کے خلاف کار روائی کر تے ہوئے کئی جگہو ں سے نا جا ئز تجا وزات کو ہٹا یا کیو نکہ دوکا ندارو ں نے سڑ کو ں کے کنا رو ں پر نا جا ئز قبضہ کیا ہو اتھا جس کی وجہ سے عام مسافرو ں کو چلنے بھی پر یشانیو ں کا سامنا کر نا پڑ تا تھا ۔ مینڈھر قصبہ میں طویل جام لگ جاتے تھے ، جس کی وجہ سے مر یضو ں اور عام مسافرو ں کو پر یشانیو ں کا سا منا کر نا پڑ تا تھا ۔ اس دو ر ان انتظامیہ کی ٹیم نے سڑ ک کنا رے کھڑی لا وارث گا ڑیو ں کے خلاف بھی کار روائی کی اور کئی گا ڑیو ں کو بھی ضبط کیا ۔ تحصیلدار مینڈھر نے بتایاکہ انہوںنے قصبہ میں ہو رہی نا جا ئز تجا وزات کو ہٹا نے کا کام شر وع کیا کیو نکہ دن بد ن دوکا ندار سڑکو ں پر قبضہ کر رہے ہیں جس کی وجہ سے لو گو ں کو سڑ کو ں کے کنا رے چلنا بھی دشوار ہوگیاہے ۔انہوںنے کہاکہ کچھ دوکاندار اپناسامان دوکانوں کے باہر لگادیتے ہیں جو بھی جام کا سبب بنتاہے ۔ انہو ں نے کہا کہ آئندہ بھی نا جا ئز قبضہ کر نے والو ں کی خلاف کارروائی جا ری رہے گی۔