مینڈھر//مینڈھر پو لیس نے کار روائی کر تے ہو ئے محکمہ پی ایچ ای کی غیر قانو نی طور پر فر وخت کی ہوئی پائپو ں کو ضبط کر لیا۔اس سلسلے میںایک ٹر یکٹرضبط کیاگیاہے جبکہ تین افراد گر فتا رہوئے ہیں۔ پو لیس ذرائع کے مطابق مینڈھر پو لیس کو خفیہ طور پر اطلا ع ملی تھی کہ پی ایچ ای ملا زمین نے غیر قانی طور پر ساگر ہ بلنو ئی علا قہ میںکچھ سرکاری پا ئپو ںکو فر وخت کیا ہے جس پر کار روائی کر تے ہوئے20پا ئپو ں کے ساتھ تین افرادکوگرفتار کرلیاگیاجن کی پہچان عبدالحمید،محمد منیر ولد ولی محمد اور ڈرائیو وقار یو نس کے طور پر ہوئی ہے ۔ پولیس کے مطابق گر فتا ر کئے گئے کسی بھی شخص سے کو ئی قانو نی دستاویز نہیں ملا۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ مینڈھر میں لوگوں کو ایک بھی پائپ نہیں ملتی اور محکمہ کہتاہے کہ اس کے پاس پائپیں ہی نہیں ہیں لیکن اب یہ پائپیں غیر قانونی طور پر فروخت کی جارہی ہیں ۔ مقامی لوگوں کاکہناہے کہ اس سلسلے میں تحقیقات کرائی جائیں اور ملوثین کے خلاف سخت کارروائی ہو ۔پائپیں فروخت کرنے کے معاملے پرپو لیس تھانہ مینڈھر میںایف آئی آر زیرنمبر 115زیر دفعات 409,411,109آر پی سی کاکیس درج کیاگیاہے ۔